مضامین بشیر (جلد 1) — Page 63
۶۳ ہے یعنی کیا حضرت صاحب دعا کے لئے جاتے ہوئے یہ فرما گئے تھے کہ : - میں اس امر کے لئے دعا کرنے چلا ہوں یا دعا کے وقت میاں صاحب ( یعنی خلیفہ اسیح الثانی جو اس حصہ روایت کے راوی ہیں ) پاس کھڑے دعا کے الفاظ سنتے جاتے تھے۔کیا یہ ممکن نہیں بلکہ اغلب یہی ہے کہ حضرت صاحب ایسے موقع پر بچہ کی ولادت کی سہولت کے لئے دعا کر رہے ہوں۔مستورات کے دل میں جو منگل کی نحوست کا خوف تھا۔اس نے والدہ صاحبہ یا دیگر مستورات کے دل پر یہ خیال مستولی کر دیا کہ حضور منگل کو ٹالنے کے لئے دعا کر رہے ہیں۔میاں صاحب نے مستورات سے ایک بات لے لی اور اسے لے اڑے۔آگے مخاطبین اپنے مرید ہیں جو سچ اور بجا کہنے اور سبحان اللہ ! سبحان اللہ ! کا نعرہ بلند کرنے کو ہر آن موجود ہیں۔66۔مضامین بشیر ان الفاظ میں جس بے دردی کے ساتھ متانت کا خون کیا گیا ہے ، وہ ڈاکٹر صاحب کا ہی حصہ ہے جس میں خاکساران کے سامنے عہدہ بر آنہیں ہو سکتا۔مکرم ڈاکٹر صاحب آخر آپ خود بھی کسی کے حلقہ بگوشوں میں اپنے آپ کو شمار کرتے ہوں گے پھر دوسرے کے متعلق ایسی دل آزار باتوں سے کیا حاصل ہے آپ میری کتاب پر ریویو فرما رہے ہیں شوق سے فرمائیے اور تنقید میں جو کچھ بھی جی میں آتا ہے شوق سے کہئے۔مگر ان طعنوں اور دل آزار باتوں کو بلا وجہ درمیان میں لا کر کسی دوسرے کو اپنے او پر حرف گیری کرنے کا موقع کیوں دیتے ہیں۔آگے آپ کا اختیار ہے۔جو مزاج میں آئے کیجئے۔انشاء اللہ میرے تو ازن طبع کو آپ متزلزل ہوتا نہیں دیکھیں گے۔آپ نے اعتراض فرمایا ہے کہ یہ جو لکھا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مبارکہ بیگم کی ولادت کے موقع پر دعا فرمائی تھی۔اس کے متعلق حضرت والدہ صاحبہ یا میاں صاحب کو کیسے پتہ لگا کہ وہ منگل کے متعلق تھی۔کیا وہ دعا کے وقت ساتھ ساتھ تھے اور الفاظ سنتے جاتے تھے۔یا حضرت صاحب دعا کے لئے جاتے ہوئے ان سے کہہ گئے تھے کہ میں فلاں امر کے لئے دعا کرنے جاتا ہوں اور پھر آپ نے حسب عادت اس پر مذاق اڑایا ہے۔اس کے متعلق اگر آپ مجھے اجازت دیں تو مجھے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ میں نے تو اس روایت میں ایسی عبارت کوئی نہیں لکھی جس سے یہ پتہ لگتا ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا کرنے کے لئے اس جگہ سے اٹھ کر کہیں اور تشریف لے گئے تھے یا یہ کہ آپ نے با قاعدہ ہاتھ اٹھا کر کوئی لمبی دعا فرمائی تھی۔اور جب یہ نہیں تو پھر آپ کو یہ کیسے پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود اس دعا کے لئے کسی اور جگہ تشریف لے گئے تھے یا یہ کہ آپ اتنی دیر تک یہ دعا