مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 669 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 669

۶۶۹ مضامین بشیر مجلس مذہب و سائنس کی مالی اعانت فرمانے والے احباب کا شکریہ سید نا حضرت مصلح موعود امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز واطال بقاء نے مجلس مذہب و سائنس کا قیام نہائت اہم اغراض کے ماتحت فر مایا تھا۔اور اجازت فرمائی تھی کہ مجلس کے کام کو چلانے مرکز سلسلہ میں علمی لائیبریری کے قائم کرنے اور مجلس کے طیار کردہ لٹریچر کی اشاعت کے لئے احباب جماعت میں تحریک کر کے چندہ جمع کیا جائے۔چنانچہ اخبار الفضل اور خطوط کے ذریعے سے ذی استطاعت مخلصین کی خدمت میں اس کارِ خیر میں حصہ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔جن احباب نے اس تحریک کی اہمیت کو سمجھ کر لبیک کہا اور مالی اعانت فرمائی۔مجلس کی طرف سے ان کی خدمت میں شکریہ کے خط بھجوائے جاچکے ہیں۔اور اب اس اعلان کے ذریعے سے شکر یہ ادا کیا جاتا ہے۔فجزاهم الله احسن الجزا في الدنيا والآخرة - مجلس کا کام ابھی تک ابتدائی حالت میں ہے۔مگر ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے امید کرتے ہیں کہ حضور کی اس بابرکت سکیم کے ماتحت جو لٹریچر پیدا کیا جائے گا۔وہ انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ مادی علوم کے مقابلہ میں اسلام کے غلبہ اور احمدیت کی فتح کا موجب ہوگا۔اور تبلیغی نکتہ نظر سے بالخصوص اہل علم طبقہ میں بہت مفید ثابت ہوگا۔انشاء الله تعالى و على الله توكلنا فنعم المولى ونعم الوكيل۔جن احباب نے اس نیک تحریک میں ابھی تک حصہ نہیں لیا ان سے گزارش ہے کہ وہ بھی نہایت مفید تحریک کی اہمیت کا احساس فرماتے ہوئے حسب توفیق واستطاعت مالی اعانت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔تا کہ اس کام کو جلد سے جلد مکمل جامہ عمل پہنایا جا سکے۔امید ہے کہ ذی ثروت مخلصین جلد توجہ فرما کر ہمیں ممنون فرمائیں گے۔یہ چندہ محاسب صد را انجمن احمد یہ قادیان کے نام صیغہ امانت مجلس مذہب و سائنس میں جمع کروایا جائے۔جزاکم الله خيراً ( مطبوعه الفضل ۲۵ دسمبر ۱۹۴۵ء)