مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 664 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 664

مضامین بشیر ۶۶۴ علیک غرست لک بیدی رحمتی و قدرتی والی انگوٹھی خاکسار راقم الحروف کے حصہ میں آئی اور مولا بس والی انگوٹھی عزیزم میاں شریف احمد صاحب کے حصہ میں آئی۔چنانچہ اسی وقت حضرت اماں جان نے ہر پرزہ پر اپنے ہاتھ سے ہم تینوں بھائیوں کے نام قرعہ کے مطابق لکھ دیئے۔گویا ذیل کے نمونہ میں انگوٹھیوں کی عبارت حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔اور نیچے کے نام حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا کے ہاتھ کے لکھے ہوئے ہیں۔جس کا عکس یعنی چر بہ میں ایک مبارک یادگار کے طور پر اخبار الفضل میں شائع کروارہا ہوں۔( مطبوعه الفضل ۱۰ دسمبر ۱۹۴۵ء)