مضامین بشیر (جلد 1) — Page 624
مضامین بشیر ۶۲۴ کہتے ہیں۔اس کے لئے دینے والے کی مالی حیثیت کا نصاب مقر ر نہیں ہے۔بلکہ یہ صدقہ ہر مسلمان سے جو اس کی طاقت رکھتا ہو وصول کیا جاتا ہے۔اور پھر عید سے پہلے پہلے غرباء میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تا کہ اپنے خوشحال بھائیوں کو دیکھ کر ان کا دل میلا نہ ہو۔اور وہ بھی اس خوشی کے دن کو خوشی خوشی گذار سکیں۔یہ صدقہ جو مرد اور عورت اور بچے اور بوڑھے ہر شخص پر واجب ہے۔فی کس اڑھائی سیر غلہ کے حساب سے دیا جاتا ہے۔اور اس طرح اس خوشی کے دن میں غریب وا میر سب خدا کی نعمت سے حصہ پالیتے ہیں۔بیشک ایک مومن کے لئے اصل خوشی روح کی خوشی ہے مگر جس مہربان آقا نے روح کے ساتھ جسم بھی پیدا کیا ہے۔وہ اپنے بندوں کی جسمانی راحت کے بغیر کس طرح تسلی پاسکتا تھا۔اسلام کی دوسری عید یعنی عید الاضحیٰ میں صدقۃ الفطر کی جگہ قربانیوں کا گوشت مقرر کیا گیا ہے جو تین دن تک ہر مسلمان گھر میں مفت پہنچتا رہتا ہے۔یہ وہ مبارک نظام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غریبوں اور مسکینوں کے واسطے قائم فرمایا مگر معلوم ہوتا ہے کہ اس پر بھی آپ کے قلب اطہر کی کامل تسلی نہیں ہوئی۔کیونکہ آپ نے محسوس کیا کہ ابھی تک غریبوں کے جذبات کو ٹھیس لگنے کے بعض موقعے کھلے ہیں۔چنانچہ اس جذباتی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپ نے وہ مبارک الفاظ فرمائے جو قیامت تک ایک صاحب دل غریب کے لئے ٹھنڈک اور تسکین کا موجب ہوں گے۔فرماتے ہیں : - "إِنَّ الإِسْلَام بَدَأَ غَرِيباً وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا فَطُوبَى لِلْغُرُبَاءِ یعنی اسلام اپنے ابتدائی دور میں غربت یعنی بیکسی اور بے بسی کی حالت میں شروع ہوا ہے اور ایک آخری دور اس پر پھر غربت کا آنے والا ہے۔ویسا ہی جیسا کہ اس کی ابتداء میں آیا۔مگر کیا ہی بابرکت یہ غربت ہے۔اور کیا ہی مبارک یہ بے کس لوگ ہیں جو ان دو غربت کے دوروں کا زمانہ پائیں گے۔“ ان روح پرور الفاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گویا بے کسوں اور غریبوں کے دماغوں کا کا نشاہد لنے کی کوشش فرمائی ہے تا کہ ان کی غربت ان کے لئے موجب تنگی وعسرت نہ رہے بلکہ ایک روحانی مسرت اور راحت کی یاد گار بن جائے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف یہ الفاظ بھی منسوب کئے جاتے ہیں کہ الفقر فخری لایعنی اے فقر میں مبتلا لوگو گھبراؤ نہیں اور تمہارے دل پریشان نہ ہوں۔کیونکہ فقر تو وہ چیز ہے جسے میں بھی اپنی ذات کے لئے عز و افتخار کا باعث سمجھتا ہوں۔اللہ اللہ کیا ہی رحیم وکریم شفیق