مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 589 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 589

۵۸۹ مضامین بشیر اور تیرے برگزیدہ بندوں میں شمار ہو۔خدا یا تو اس کی ان تمام نیک مرادوں کو جو وہ دنیا میں رکھتی تھی ، اپنے فضل و رحم سے پورا کر اور اس کی اولاد کا جسے اس نے کم سنی کی عمر میں ہزا ر د لی امنگوں کو اپنے سینے میں لئے ہوئے تیرے ہاتھ میں چھوڑا ہے حافظ و ناصر ہو۔آمین یا ارحم الراحمین۔واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين ( مطبوعہ الفضل ۲ اپریل ۱۹۴۴ء)