مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 565 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 565

ہماری بہن سیدہ ام طاہر احمد رضی اللہ عنہا مضامین بشیر صاحبزادہ مبارک احمد کی وفات اور اس پر حضرت مسیح موعود کے قلبی جذبات آج سے ۳۶ سال قبل جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پسر چہارم اور ہمارا سب سے چھوٹا بھائی مبارک احمد (ہاں وہی مبارک احمد جس کی زوجیت کے لئے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابتداء ہماری مرحومہ بھاوج سیدہ اُم طاہر احمد کو منتخب فرمایا ) ستمبر ۱۹۰۷ء میں فوت ہوا۔تو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے قلبی جذبات کا ان مبارک اشعار میں اظہار فرمایا تھا : - جگر کا ٹکڑہ مبارک احمد جو پاک شکل شکل اور پاک خو تھا وہ ہمارے آج ہم دل کو جدا ہوا ہے حزیں بنا کر برس تھے آٹھ اور کچھ کچھ مہینے خدا نے اُسے بلایا بلانے والا ہے ނ اُسی پیارا پہ اے دل تو جان فدا کرات ان مختصر اشعار میں جن دو متوازی جذبات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ایک سچے مومن کی فطرت کا صحیح آئینہ ہیں۔جو اگر ایک طرف طبعی قانون کے ماتحت ایک عزیز وجود کی جدائی پر انتہائی رنج و غم محسوس کرتا ہے تو دوسری طرف خدا کا عزیز تر وجو د بھی ہر وقت اس کی آنکھوں کے سامنے رہ کر اُسے یاد دلاتا رہتا ہے کہ تمام محبتوں کی سرچشمہ اور تمام رشتوں کی سرتاج اور ازلی ابدی زندگی کی واحد مالک صرف خدا کی ذات ہے۔پس اگر یہ رحیم وکریم ذات کسی م وقت ہمارے کسی عزیز کو اپنے پاس بلانے کا فیصلہ کرتی ہے تو ایک سچے مومن کی زبان پر اس