مضامین بشیر (جلد 1) — Page 564
مضامین بشیر ۵۶۴ منسوخ سمجھو اور صرف چند دوستوں کو اندر بھجوا دو۔اور فرمایا کہ تم خود بھی آجانا اور میاں شریف احمد صاحب بھی آجائیں۔اور ناظروں میں سے ناظر اعلیٰ آجائیں اور تین چار دوست پرانے صحابہ میں سے آجا ئیں۔جنہیں تم خود دیکھ کر اندر بھجوا دینا۔چنانچہ میں نے دروازہ پر جا کر اعلان کر دیا کہ اب سابقہ فہرست کے مطابق کوئی دوست از خود اندر نہ تشریف لے جائیں بلکہ میرے بلانے پر اندر آئیں۔اور اس کے بعد میں نے مجمع پر نظر ڈال کر ایک ایک دوست کو آواز دے کر اندر بھجوا نا شروع کیا۔اور خدا کا فضل ایسا ہوا کہ مجھے مالک مکان کی عملی رضامندی کے ساتھ حضرت خلیفہ امسیح ایده اللہ کے علاوہ ۳۵ اصحاب کو اندر بھجوانے کا موقعہ مل گیا۔گو بعد میں مجھے یہ معلوم کر کے افسوس ہوا کہ بعض ایسے اصحاب باہر رہ گئے جو اگر اس وقت میری نظر کے سامنے آ جاتے تو میں انہیں بھی ضرور اندر لے جانے کی کوشش کرتا مگر وہ اس وقت میری نظر سے اوجھل رہے۔میں ان اصحاب سے معافی چاہتا ہوں۔جیسا کہ احباب اخبار الفضل میں پڑھ چکے ہیں۔خدا کے فضل سے ہوشیار پور کا یہ جلسہ ایک خاص شان کا جلسہ تھا ، جس میں اس کا روحانی پہلو اور برکات الہی کا نزول خاص طور پر نمایاں تھا۔پس وہ دوست خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس جلسہ میں شرکت کا موقع پایا اور پھر ان میں سے وہ دوست اور بھی زیادہ خوش قسمت ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام والے مقدس کمرہ کے اندر جا کر حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ کے ساتھ خاص دعا کا موقع حاصل ہوا۔فالحمد للہ علی ذالک (مطوعه الفضل ۲۵ فروری ۱۹۴۴ء) : ۲۶ فروری ۱۹۴۴ء