مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 559 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 559

۵۵۹ مضامین بشیر ان چاروں کے متعلق صراحت کے ساتھ علیحدہ علیحدہ فتویٰ کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا فتویٰ امر اول دوم وسوم کے متعلق واضح معلوم ہوتا ہے مگر امر چہارم کے متعلق ابھی مزید صراحت کی ضرورت ہے کہ آیا سب آلات موسیقی منع ہیں یا یہ کہ بعض منع ہیں اور بعض جائز لیکن ان سارے امور کے متعلق بہر حال یہ شرط لازمی سمجھی جائے گی کہ گانا اپنی ذات میں بُرا نہ ہو اور اس کے سننے میں انہماک اور ضیاع وقت کی صورت نہ پیدا ہونے لگے۔واللہ اعلم ( مطبوعه الفضل ۱۰ نومبر ۱۹۴۳ء)