مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 482 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 482

مضامین بشیر ۴۸۲ تشریح موجود ہو۔مجھے اس مسئلہ میں تحقیق کی ضرورت اس لئے محسوس ہورہی ہے کہ سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی تصنیف میں یہ مسئلہ میرے راستہ میں آتا ہے اور چونکہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ جماعت کا علم دوست طبقہ اس کے متعلق مزید تحقیق کر کے میری رہنمائی کرے۔نیز اگر کسی دوست کو اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد یاد ہو تو اس سے بھی مطلع فرمائیں۔( مطبوعہ الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۴۱ء )