مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 473 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 473

۴۷۳ طعنه برخوباں بدیں روئے سیاہ شہوت شاں از سر آزادی بست نے اسیر آں چو تو آں قوم مست خود نگه کن آں یکے زندانی است و آں دگر داروغه سلطانی است گرچه در یکجاست هر دو را قرار ایک فرقے هست دروی آشکار مضامین بشیر کار پاکان بر بدال کردن قیاس کار ناپاکان بود اے بد حواس کامل آن باشد که با فرزند و زن با عیال جمله مشغوئی تن و شرا با تجارت با ہمہ بیع یک زباں غافل نه گردو از خدا این نشان قوت مردانه است کاملان را بس ہمیں پیمانہ است ۲۰ خلاصہ کلام خلاصہ کلام یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث جس میں عورت کو ٹیڑھی پسلی کی پیداوار قرار دیا گیا ہے اور پھر اس ٹیڑھے پن کو اس کی صنف کا کمال بتایا گیا ہے۔ایک نہایت عجیب وغریب حدیث ہے۔جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کی شان کا نہایت نمایاں ثبوت ملتا ہے۔اور اس لطیف فلسفہ پر جو صنف نازک کی نفسیات کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ایک ایسی لطیف روشنی پڑتی ہے جو کسی دوسری جگہ نظر نہیں آتی۔اور کمال یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سارا مضمون صرف چند مختصر الفاظ میں ادا فر ما دیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت۔مگر یہ لطیف حدیث صرف اس جگہ ختم نہیں ہوتی۔بلکہ اس فلسفہ کے میدان میں ہمیں اور آگے