مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 382 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 382

مضامین بشیر ۳۸۲ (ب): " خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہونچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے۔( ج ) : " کفر دو قسم پر ہے۔اول : ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا رسول نہیں مانتا۔دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا۔دوم : اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں خدا اور رسول نے تاکید کی ہے۔اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔پس اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے فرمان کا منکر ہے کا فر ہے اور اس میں شک نہیں کہ جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک اول کافر قسم کفر یا دوسری قسم کفر کی نسبت اتمام حجت ہو چکا ہے وہ قیامت کے دن مواخذہ کے لائق ہوگا اور جس پر خدا کے نزدیک اتمام حجت نہیں ہوا اور وہ مکذب اور منکر ہے تو گوشریعت نے (جس کی بنا ء ظاہر پر ہے ) اس کا نام بھی کا فر ہی رکھا ہے اور ہم بھی اس کو باتباع شریعت کا فر کے نام سے ہی پکارتے ہیں مگر پھر بھی وہ خدا کے نزدیک بموجب آیت لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا قابل مواخذہ نہیں ہوگا۔ان حوالہ جات سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیدہ قطعی طور پر واضح ہو جاتا ہے اور کسی شک وشبہ کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور ظاہر ہے کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیدہ ہے وہی جماعت کا عقیدہ ہے جس میں کسی احمدی کہلانے والے کو انکار کی مجال نہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ مسئلہ کفر و اسلام کے متعلق ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ چونکہ غیر احمدیوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کیا ہے جو خدا کے ایک برگزیدہ مرسل و مامور تھے۔اور جن کے ماننے کے لئے خدا اور اس کے رسول نے سخت تاکید فرمائی ہے اور اسے اس زمانہ کے لئے مدار نجات ٹھہرایا ہے۔اس لئے آپ کا منکر اسلامی اصطلاح کی رُو سے کافر ہے اور حقیقت کے لحاظ سے اسے کسی صورت میں بھی مسلمان نہیں سمجھا جا سکتا مگر با وجود اس کے غیر احمدیوں کا یہ کفر اس رنگ اور اس درجہ کا کفر نہیں جو ہندوؤں اور عیسائیوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے بلکہ غیر احمدی مسلمان با وجو د اس کفر کے ہمارے بہت قریب ہیں اور انہیں یہ بھی حق حاصل ہے کہ اسلام کی ظاہری اور عرفی تعریف کے لحاظ سے مسلمان کہلائیں مگر حقیقت کے لحاظ سے وہ یقیناً مسلمان نہیں۔