مضامین بشیر (جلد 1) — Page 371
۳۷۱ مضامین بشیر کتاب «فضل عمر“ جلسہ خلافت جوبلی کے موقع پر مکرمی صوفی عبد القدیر صاحب نے ایک کتاب فضل عمر انگریزی زبان میں لکھ کر شائع کی ہے۔یہ کتاب گویا حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی سوانح عمری ہے۔جس میں سلسلہ کے مختصر حالات کے علاوہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کی ابتدائی زندگی کے حالات ، خلافت کے سوال پر غیر مبایعین کے فتنہ کی تاریخ اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کے زمانہ خلافت کے حالات پر بہت دلچسپ رنگ میں روشنی ڈالی گئی ہے۔میں نے اس کتاب کا بیشتر حصہ دیکھا ہے۔زبان کی خوبی کے علاوہ اس کا طرز بیان نہایت مؤثر اور دلکش ہے اور پھر ہر واقعہ سند کے ساتھ ساتھ صحیح صحیح صورت میں درج کیا گیا ہے۔صوفی صاحب پیدائشی احمدی ہونے کے علاوہ ایک ایسے بزرگ باپ کے فرزند ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص صحابیوں میں سے تھے اور خود صوفی صاحب بھی کافی عرصہ تک حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ کے پرائیویٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں۔اس لئے ان کے معلومات بہت اچھے اور طر ز بیان نہایت عمدہ ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ کتاب ان تصانیف میں سے ہے جن کی بکثرت اشاعت تبلیغ کے لئے اور خصوصاً فتنہ غیر مبایعین کے انسداد کے لئے بہت مفید ہوسکتی ہے۔ہمارے نو جوانوں کو چاہیئے کہ اس کتاب کو خود بھی پڑھیں اور دوسروں میں بھی اسے کثرت کے ساتھ پھیلا ئیں۔اس ریویو کی تحریک میرے دل میں خود بخود ہوئی ہے۔اس لئے میں نے یہ چند حروف رسمی رنگ میں نہیں لکھے بلکہ دوستوں کے حقیقی فائدہ کے خیال سے لکھے ہیں۔۔( مطبوعه الفضل ۲۷ جنوری ۱۹۴۰ء )