مضامین بشیر (جلد 1) — Page 355
۳۵۵ مضامین بشیر کہ وہ اس بارے میں اپنی ذمہ واری کو پہچا نہیں بلکہ دراصل ان کی ذمہ واری جماعت کے دوسرے حصہ سے بھی زیادہ ہے کیونکہ وہ مرکز میں رہتے ہیں اور سلسلہ اور خلافت کی شکر گزاری کا بوجھ سب سے زیادہ ان کے کندھوں پر ہے۔مجھے یہ خوشی ہے کہ قادیان کی جماعت نے اپنے ابتدائی وعدہ سے بڑھ کر رقم جمع کرنے کا عہد کیا ہے اور خدا کے فضل سے اس وقت تک چالیس ہزار کے قریب وعدے ہو چکے ہیں۔حالانکہ ابتداء میں صرف پچیس ہزار کا اندازہ تھا مگر مومن کا قدم کہیں نہیں رکھتا اور اگر خدا تعالیٰ قادیان کے دوستوں کو اس سے بھی بڑھ کر قربانی کی توفیق دے تو یہ ان کی مزید سعادت ہوگی۔علاوہ ازیں ہمارے مقامی کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ اب وصولی کی طرف زیادہ توجہ دیں کیونکہ وصولی کی ذمہ واری وعدہ لکھانے کی ذمہ واری سے بھی زیادہ ہے۔کیونکہ وعدہ کی ذمہ واری سے عہدہ برائی صرف اس صورت میں سمجھی جاسکتی ہے کہ جب ہم اپنے وعدہ کے مطابق عملاً رقم ادا کر دیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی جملہ ذمہ واریوں کو بصورت احسن ادا کرنے کی توفیق دے اور ہمیں اس راستہ پر چلائے جو اس کی خوشنودی اور سلسلہ کی بہتری کا راستہ ہے۔آمین واخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ( مطبوعه الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۳۹ء)