مضامین بشیر (جلد 1) — Page 311
۳۱۱ مضامین بشیر ہوتے ہیں۔ہفتم : اپنے بچوں کو قادیان کی درسگاہوں میں داخل کرا کے آپ حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس اہم مطالبہ کو پورا کرنے والے بنیں گے جو حضور نے اس بارے میں تحریک جدید کے مطالبات میں شامل فرمایا ہے۔یعنی یہ کہ بچوں کو تعلیم کے لئے قادیان بھجوایا جائے۔یہ وہ سات عظیم الشان فوائد ہیں جو اپنے بچوں کو قادیان میں تعلیم دلانے سے ہمارے احباب حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے مقابل پر خرچ کی تھوڑی سی زیادتی یا جذبات کی تھوڑی سی قربانی بیشک اپنے دائرے میں تکلیف دہ چیزیں ہیں مگر ان عظیم الشان فوائد کے مقابلہ میں جو اوپر بیان کئے گئے ہیں ان کی کچھ بھی حقیقت نہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست اس سوال کے سارے پہلوؤں پر یکجائی نظر ڈالتے ہوئے ضرور اس نتیجہ پر پہونچیں گے کہ قادیان میں بچوں کو بھجوانا بہر حال نہایت درجہ مفید اور بہتر ہے۔تفصیلات کے لئے ہیڈ ماسٹر صاحبان سے خط و کتابت کی جائے۔( مطبوعه الفضل ۵ اپریل ۱۹۳۸ء)