مضامین بشیر (جلد 1) — Page 310
مضامین بشیر ۳۱۰ چاہیئے اور اگر اس اصل کے ماتحت بچوں کی تعلیم اور انہیں قادیان بھجوانے کے بارے میں غور کیا جائے تو قادیان کی تعلیم کے پہلو کو اس قدر غلبہ حاصل ہے اور اس کے اتنے عظیم الشان فوائد ہیں کہ اس کے مقابل پر نقصان کا پہلو بہت ہی کمزور اور حقیر ہے۔قادیان میں بچوں کو تعلیم دلانے سے مندرجہ ذیل عظیم الشان فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے کوئی معقول شخص انکار نہیں کر سکتا۔اول : قادیان کی رہائش سے بچے غیر محسوس طور پر ان عظیم الشان برکات سے حصہ پاتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی وجہ سے قادیان کو حاصل ہیں۔ہر احمدی اس بات کو تسلیم کرے گا کہ بوجہ اس کے کہ قادیان خدا کے رسول کی تخت گاہ ہے ، خدا نے اس کے اندر ایسی برکات نازل کی ہیں جن سے ہر شخص جو اخلاص اور عقیدت کے ساتھ قادیان میں رہائش اختیار کرتا ہے۔لازماً حصہ پاتا ہے کیونکہ جس طرح مثلاً ظاہری دُنیا میں آگ کا قرب تپش پہونچانے کا موجب ہوتا ہے اسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ ضروری ہے کہ روحانی وجود اپنے قریب رہنے والوں کو اپنی برکات پہونچائیں۔دوم : قادیان سلسلہ عالیہ احمدیہ کی خلافت گاہ ہے اور خلافت کے وجود سے جتنے روحانی فیوض خدا کے علم میں مقدر ہیں۔ان سے ہر وہ شخص جو اخلاص کے ساتھ قادیان میں رہتا ہے لازماً حصہ پاتا ہے۔سوم : قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفائے کرام کے تربیت یافتہ لوگوں کی سب سے بڑی جماعت رہتی ہے جو اس تعداد میں کسی اور جگہ پائی نہیں جاتی اور لازماً قادیان میں رہنے والے بچے کم و بیش اس جماعت کے نیک اثر سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔چهارم : قادیان کے سکولوں میں خواہ وہ خالص دینی سکول ہوں یا مروجہ تعلیم کے سکول، لازماً دبینیات کی تعلیم دی جاتی ہے۔جس میں قرآن شریف حدیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام شامل ہیں۔یہ تعلیم اس رنگ میں کسی اور جگہ میسر نہیں اور ظاہر ہے کہ بچپن میں یہ تعلیم بہت گہرا اور بہت وسیع اثر رکھتی ہے۔: قادیان میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کا بورڈنگ تحریک جدید تو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ نبصرہ العزیز کی خاص نگرانی اور تربیت میں ہے ہی مدرسہ احمدیہ کا بورڈنگ بھی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی عمومی تربیت کے ماتحت ایک دیندار طبقہ کی نگرانی میں ہے۔جس میں بچوں کی ہر رنگ میں نگرانی کی جاتی ہے۔ششم : قادیان میں بچے بھجوا کر آپ اپنی قومی اور مرکزی درسگاہوں کو مضبوط کرنے کا باعث