مضامین بشیر (جلد 1) — Page 308
مضامین بشیر ۳۰۸ کرنی چاہیئے لیکن اگر کوئی اور رنگ ایسا ہو جس میں کسی جہت سے زیبائش اور خوبصورتی کا دخل نہ سمجھا جائے تو اس میں ہرج نہیں ہے مگر بہتر یہی ہے کہ انہی دورنگوں پر اکتفا کی جائے تا کہ ٹھوکر کا امکان نہ رہے۔(۴) کسی اور جہت سے بھی برقعہ زینت کا موجب نہیں ہونا چاہیئے۔اگر ہماری بہنیں برقعہ کے متعلق ان چار شرائط کو ملحوظ رکھیں اور ہمارے بھائی اپنی مستورات سے ان شرائط کی پابندی کرائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ جہاں تک برقعہ کا تعلق ہے ہم صحیح اسلامی پر دہ پر قائم ہو جاتے ہیں اور کسی شخص کو ہمارے خلاف اعتراض کرنے کی جرات نہیں ہو سکتی۔میں امید کرتا ہوں کہ قادیان اور بیرونجات کی بجنات بھی اپنے اپنے حلقہ میں ان شرائط کی پابندی کروانے کی طرف توجہ دیں گی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔اور ہر بات میں اپنی رضا کے رستہ پر چلنے کی توفیق دے۔آمین پردہ کے دوسرے پہلوؤں کے متعلق انشاء اللہ کسی اور فرصت میں عرض کروں گا۔وما توفيقى الا بالله۔( مطبوعه الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۳۸ء)