مضامین بشیر (جلد 1) — Page 302
مضامین بشیر کر دے اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام اپنی ظاہری صورت میں بھی پورا ہو جائے کہ نرده الیک ۳۰ یعنی ہم اسے بالآخر تیری طرف لوٹا دیں گے کیونکہ ظاہر ہے کہ محض رشتہ کی صورت میں لوٹانے سے احمدیت کے حلقہ بگوشوں میں داخل کر کے لوٹا نا اپنے اندر بہت زیادہ شان رکھتا ہے۔اور یہ جوڑ شادی بیاہ کے جوڑ سے بھی بہت زیادہ پختہ جوڑ ہے مگر یہ آئندہ کی باتیں ہیں جن کی حقیقت اپنے وقت پر ہی گھلا کرتی ہے۔ولا علم لنا الاما علمنا الله و نرضى بما يرضى به علیه توكلنا واليه ننيب - (مطبوعہ الفضل ۱۱ مارچ ۱۹۳۸ء)