مضامین بشیر (جلد 1) — Page 271
۲۷۱ مضامین بشیر متعلق ضروری انتظام سرانجام دیے۔فجزاه الله خيراً درد صاحب کے علاوہ حضرت مولوی شیر علی صاحب اور مولوی جلال الدین صاحب شمس اور ڈاکٹر کیپٹن عطاء اللہ صاحب اور ان کی اہلیہ صاحبہ اور مسٹر عمل اور مسٹر فیولنگ اور عزیز مرزا ناصر احمد صاحب اور عزیز مرزا مظفر احمد صاحب بھی ہر طرح مرحوم کی تیمارداری اور ہمدردی میں مصروف رہے۔فجزاهم الله خيراً وكان الله معهم چونکہ عزیز مرحوم کے تعلقات کا حلقہ خاصہ وسیع تھا۔اس لئے بہت سے انگریز دوست بھی مرحوم کی بیماری کے ایام میں ہسپتال آتے رہے اور ہمدردی کے اظہار کے لئے پھولوں اور پھلوں کے تحائف پیش کرتے رہے۔سرایڈ ور ڈیکلین کا شکریہ اس تعلق میں سرایڈورڈ میکسیکن سابق گورنر کا نام نامی خاص طور پر قابل ذکر ہے جو عز یز سعید احمد کی بیماری کی خبر سن کر خود ہسپتال میں تشریف لائے اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔سر ایڈورڈ میڈیکن کا ہمارے خاندان کے ساتھ بہت تعلق تھا اور مرحوم کے دادا برادرم مکرم خان بہا در مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے ساتھ بھی خاص تعلق تھا۔اس لئے سر موصوف بیماری کا سن کر عیادت کے لئے تشریف لائے اور اپنی شرافت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔عزیز سعید احمد کی بیماری کے آخری ایام اور وفات کے تعلق میں جو پہلا خط مولوی عبدالرحیم صاحب درد کی طرف سے حضرت صاحب کی خدمت میں پہنچا ہے اس کے ضروری اقتباسات درج ذیل کئے جاتے ہیں۔مولانا در دصاحب کا خط مولوی صاحب حضرت صاحب کی خدمت میں لکھتے ہیں :- جمعہ کی نماز کے بعد میاں سعید احمد کے پاس میں اور مظفر گئے۔سعید بہت کمزور معلوم ہوتا ہے۔گلا خراب ہے ، پسینہ زیادہ آتا ہے، بولتے وقت تکلیف ہوتی ہے۔مرزا عزیز احمد صاحب اچھا ہوا ہوائی جہاز سے آرہے ہیں سعیدا حمد کو بتا دیا سرایڈورڈ میسکیکن سابق گورنر پنجاب پھولوں کا گملا لے کر سعید احمد کی بیماری کی خبر سُن کر انہیں دیکھنے کے لئے ہسپتال آئے اور حال پوچھتے رہے۔