مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 19 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 19

19 مضا مین بشیر غرض محمد رسول اللہ کے معاملہ میں تو ہماری گہری نظر بھی ماندہ ہو کر واپس لوٹی کیونکہ بالحاظ اسم ذات کے گجا محمد اور کجا احمد۔اب رہے مسیح موعود ان کے متعلق بھی جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہماری سرسری نظر تعیین کرنے سے قاصر رہی۔اب ذرا گہری نظر ڈالیں مسیح موعود کا نام جو عام مشہور تھا اور جو والدین نے رکھا غلام احمد تھا۔یہ مرکب ہے لفظ غلام اور احمد سے۔اب ہم نے دیکھنا ہے کہ ان ہر دو میں سے نام کا اصل اور ضروری حصہ کونسا ہے۔یادر ہے کہ نام ہوتا ہے۔تعیین اور تخصیص کے لئے اس اصل کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ہم مسیح موعود کے خاندان کے ممبروں کے ناموں پر نظر ڈالیں اور تھوڑی دیر کے لئے تعصب کو الگ رکھیں تو امید ہے کچھ نہ کچھ ہم کو ضرور نظر آ جائے گا۔حضرت مسیح موعود کے والد کے چار بھائی تھے۔تو گویا کل پانچ ہوئے۔ان میں سے تین یہ ہیں مرزا غلام حیدر، مرزا غلام مرتضی ، مرزا غلام محی الدین باقی دو بچپن میں فوت ہوئے۔اس لئے ان کے نام کی ابھی تک تحقیقات نہیں کر سکا۔مگر اتنا پتہ یقینی چل گیا ہے کہ ان کے ناموں میں غلام کا لفظ ضرور تھا۔تو اب غلام کا لفظ تو ان سب میں ا مشترک تھا۔اس لئے یہ الفاظ ان کے ناموں کا اصل حصہ نہیں کہلا سکتا کیونکہ اس نے تخصیص پیدا نہیں کی بلکہ تخصیص پیدا کرنے والے حیدر اور مرتضیٰ اور محی الدین الفاظ تھے۔پس اگر ان کو ہی اصل نام کہہ دیا جاوے تو حرج نہیں۔اب آگے چلئے۔حضرت مسیح موعود دو بھائی تھے۔آپ کا نام غلام احمد تھا اور آپ کے بڑے بھائی کا نام غلام قادر تھا۔غور فرمائیں غلام کا لفظ پھر مشترک ہوا۔اسم کا کام ہے ایک حد تک تخصیص کرنا وہ تخصیص کسی لفظ نے قائم کی ؟ ہمارا ضمیر بولتا ہے کہ ایک طرف احمد نے اور دوسری طرف قادر نے۔پس حرج نہیں کہ انہی کو اصل نام سمجھا جاوے۔مسیح موعود کے چا مرزا غلام محی الدین کی نسل میں بھی یہی سلسلہ چلا۔ان کے تین بیٹے ہوئے۔جن کے نام تھے مرزا کمال الدین ، مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین۔ان میں دین کا لفظ مشترک ہے اور امام اور نظام اور کمال نے تخصیص کی۔پس وہی اصل نام ٹھہرے پھر آگے چلئے۔مرزا غلام قادر جو مسیح موعود کے بڑے بھائی تھے۔ان کے ہاں ایک بیٹا ہوا جس کا نام رکھا گیا عبدالقادر ، گویا اس نے اپنے باپ کے خصوصیت والے اصل نام کو ورثہ میں لیا۔پھر یہی نہیں خود مسیح موعود کی اولادکو لیجئے۔دعوئی کے بعد کی مثال تو آپ مانیں گے نہیں۔دعوئی سے بہت سال پہلے جب آپ ابھی جوان ہی تھے اور بالکل گوشہ تنہائی میں اپنے دن کا نتے تھے اور بیرونی دنیا میں کوئی آپ کو نہ جانتا تھا۔آپ کے ہاں دولڑ کے پیدا ہوئے۔جن کے نام رکھے گئے مرزا سلطان احمد اور مرز افضل احمد۔دیکھئے باپ کے اصل نام کو ورثہ میں لے لیا وہ نام جس نے باپ کو چچا سے خصوصیت دی تھی پھر اور سنئے حضرت مسیح موعود کے والد نے دو گاؤں آباد کئے اور ان دونوں کو اپنے دو بیٹوں کے نام پر موسوم کیا۔ایک کا نام رکھا قادرآباد