مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 246 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 246

مضامین بشیر ۲۴۶ مولوی محمد علی صاحب کو قتل کی دھمکی آج کل میری کسی تحریک یا خواہش کے بغیر اخبار پیغام صلح لاہور کے ارباب حل وعقد ”پیغام صلح کے بعض پرچے میرے نام بھجوا دیتے ہیں۔جس سے اس اخبار کے مضامین اور مراسلات کا ایک حد تک علم ہوتا رہتا ہے۔ایک حد تک کا علم میں نے اس لئے لکھا ہے کہ میں پیغام صلح کو بالاستیعاب نہیں دیکھتا بلکہ صرف اس کے خاص خاص حصے دیکھ لیتا ہوں۔اس لیئے بعض حصے میرے مطالعہ سے رہ جاتے ہیں۔بہر حال مجھے ان دنوں ”پیغام صلح کے مطالعہ سے پتہ لگا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کو کوئی گمنام خط اس مضمون کا پہنچا ہے جس میں مولوی صاحب موصوف کو کعب بن اشرف سے مشابہت دی گئی ہے۔اور انہیں اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے پیٹھی کے جو الفاظ ”پیغام صلح میں شائع ہوئے ہیں۔اور غالباً وہ خلاصہ کے رنگ میں ہیں۔ان میں قتل کا تو ذکر نہیں ہے مگر ایک رنگ تہدید کا ضرور پایا جاتا ہے۔اس کے متعلق سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی چٹھی چونکہ مولوی محمد علی صاحب کو غالباً پہلی دفعہ ملی ہے اس لئے وہ کچھ زیادہ گھبرا گئے ہیں۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ عام حالات میں اس قسم کی چٹھیاں کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتیں کیونکہ بسا اوقات وہ ایک محض مجنونانہ ذہنیت یا شرارت پسند میلان طبع کا مظاہرہ ہوتی ہیں اور ان کے پیچھے کوئی حقیقی دھمکی مضر نہیں ہوتی۔مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کو اسی قسم کی تہدیدی چٹھیاں جن میں بعض اوقات صریح طور پر قتل کی دھمکی ہوتی ہے بڑی کثرت کے ساتھ پہونچتی رہتی ہیں مگر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ یا جماعت کی طرف سے ان پر کبھی واویلا نہیں کیا گیا۔ابھی حال ہی میں خود مجھے بھی دو چٹھیاں پے در پے پہونچی ہیں جن میں سخت غیظ و غضب کا اظہار کر کے دھمکی دی گئی ہے اور مضمون سے ثابت ہوتا ہے کہ ان چٹھیوں کا لکھنے والا ایک غیر مبایع ہے مگر میں نے ان چٹھیوں پر سوائے اس کے کوئی ایکشن نہیں لیا کہ انہیں اپنی میز کے دراز میں رکھ لیا ہے۔حالانکہ ان میں سے کم از کم دوسری چٹھی تو صریح طور پر خطر ناک دھمکی کا رنگ رکھتی ہے مگر نہ معلوم مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء نے اس چٹھی پر جو انہیں پہونچی ہے اس قدرشور اور واویلا کرنا کیوں مناسب خیال کیا ہے۔میں اس کی وجہ سوائے اس کے کچھ نہیں سمجھ سکا کہ چونکہ انہیں اس قسم کی چٹھی پہلی دفعہ آئی ہے اس لئے وہ زیادہ گھبرا