مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 237 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 237

۲۳۷ مضامین بشیر رکھتے تھے اور سوائے اپنی عمر کے آخری دو تین سالوں کے میں نے ان میں ہمیشہ اخلاص کا جذ بہ پایا۔ان کے تعلق کی وجہ سے اور اس خیال سے کہ وہ جماعت میں اکیلے داخل ہوئے تھے اور خدمت کا شوق رکھتے تھے۔میں بھی ان کے ساتھ ہمیشہ محبت کا سلوک کرتا رہا اور چونکہ مجھے تصنیف کا شوق تھا۔میں اپنی اکثر تصانیف انہیں دے دیا کرتا تھا اور وہ انہیں چھپوا کر اخروی ثواب کے ساتھ ساتھ دنیوی فائدہ بھی حاصل کرتے تھے۔میں نے کبھی کسی تصنیف کے بدلہ میں ان سے کسی رنگ میں کچھ نہیں لیا۔حتی کہ میں ان سے خود اپنی تصنیف کردہ کتاب کا نسخہ بھی قیمتاً خریدا کرتا تھا۔میاں فخر الدین صاحب کو بسا اوقات اصرار ہوتا تھا کہ اپنی تصنیف کا کم از کم ایک نسخہ تو ہدیۂ لے لیا کروں مگر میں ہمیشہ یہ کہہ کر انکار کر دیا کرتا تھا کہ یہ بھی ایک گونہ معاوضہ ہے۔اور میں اس معاملہ میں معاوضہ سے اپنے ثواب کو مکدر نہیں کرنا چاہتا۔میاں فخر الدین صاحب چونکہ کتب کی تجارت کرتے تھے۔ان کو اس عرصہ میں خدمت کا موقع ملتا رہا اور ان کے ہاتھ سے بعض اچھی اچھی کتا بیں طبع ہوئیں اور میں خوش تھا کہ وہ اپنی طاقت اور سمجھ کے مطابق ثواب اور خدمت کے راستہ پر قدم زن ہیں مگر انجام کا حال صرف خدا ہی جانتا ہے۔جماعت سے اخراج وفات سے کچھ عرصہ قبل میاں فخر الدین کے دل میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے متعلق شبہات پیدا ہونے شروع ہو گئے جو آپ کی ذات اور طریق کا ردونوں کے متعلق تھے اور بدقسمتی سے ان ایام میں انہیں صحبت بھی ایسی ملی جس سے اس مرض کو مزید تقویت پہونچی اور وہ جلد جلد اپنے اخلاص کے مقام سے گرتے گئے اور بالآخر خلیفہ وقت کی طرف سے خطر ناک طور پر مسموم ہوکر اس حالت کو پہونچ گئے کہ جب ایک شاخ خشک ہو کر اپنے درخت سے کاٹ دیئے جانے کے قابل ہو جاتی ہے اور حضرت صاحب نے انہیں جماعت سے خارج فرما دیا۔نہائت افسوسناک انجام اس وقت تک بھی میں سمجھتا تھا کہ شائد اس ٹھوکر کے بعد وہ سنبھل جائیں اور تو بہ اور اصلاح کی طرف میلان پیدا ہو۔چنانچہ انہوں نے خود بھی ایک خواب دیکھا جس میں انہیں بتایا گیا کہ تو بہ کر کے معافی مانگ لینی چاہیئے اور بعض دوسرے لوگوں نے بھی دیکھا کہ اگر وہ تو بہ نہیں کریں گے تو بہت جلد عذاب الہی میں مبتلا ہو جائیں گے مگر کچھ تو اپنی طبیعت کے نا واجب جوش کی وجہ سے اور اس