مضامین بشیر (جلد 1) — Page 223
۲۲۳ مضامین بشیر (۳) مندرجہ بالا تاریخ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دوسرے متعدد بیانات سے بھی قریب ترین مطابقت رکھتی ہے۔مثلاً یہ کہ آپ ٹھیک ۱۲۹۰ھ میں شرف مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہوئے تھے سے۔اور اس وقت آپ کی عمر چالیس سال کی تھی۔وغیرہ وغیرہ۔میں نے گزشتہ جنتریوں کا بغور مطالعہ کیا ہے اور دوسروں سے بھی کرایا ہے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ پھاگن کے مہینے میں جمعہ کا دن اور چاند کی چودھویں تاریخ کس کس سن میں اکھٹے ہوئے ہیں۔اس تحقیق سے یہی ثابت ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تاریخ پیدائش ۱۴ شوال ۱۲۵۰ ہجری بمطابق ۱۳ فروری ۱۸۳۵ عیسوی ہے۔جیسا کہ نقشہ ذیل سے ظاہر ہو گا : - تاریخ معه سن عیسوی تاریخ چاند معه سن ہجری دن تاریخ ہندی مہینہ معه سن بکرمی ۱۷ فروری ۱۸۳۲ء ۱۴ رمضان ۱۲۴۷ھ ۸ فروری ۱۸۳۳ء ۱۷رمضان ۱۲۴۸ھ ۲۸ فروری ۱۸۳۴ء ۱۸ شوال ۱۲۴۹ھ ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء ۱۴ شوال ۱۲۵۰ھ ۵ فروری ۱۸۳۶ء ۱۷ شوال ۱۲۵۱ھ جمعه جمعہ ۴ فروری ۱۸۳۱ء ۲۰ شعبان ۱۲۴۶ھ جمعه جمعه جمعه جمعه جمعه جمعه جمعه جمعه ے پھاگن ۷ ۱۸۸ بکرم یکم پھاگن ۱۸۸۸ بکرم ۴ پھاگن ۱۸۸۹ بکرم ۵ پھاگن ۱۸۹۰ بکرم یکم بھا گن ۱۸۹۱ بکرم ۳ پھاگن ۱۸۹۲ بکرم ۴ پھا گن ۱۸۹۳ بکرم ے پھاگن۱۸۹۴ بکرم بھاگن ۱۸۹۵ بکرم ۴ پچھا گن ۱۸۹۶ بکرم ۲۴ فروری ۱۸۳۷ء ۸ از یقعد ۱۲۵۲۰ھ ۹ فروری ۱۸۳۸ء ۲۰ ذیقعد ۱۲۵۳۰ه یکم فروری ۱۸۳۹ء ۱۵ ذیعقد ۱۲۵۴۰ه ۲۱ فروری ۱۸۴۰ء ۱۶ ذی الحج ۱۲۵۵ھ اس نقشہ کی رو سے ۱۸۳۳ عیسوی کی تاریخ بھی درست سمجھی جاسکتی ہے۔مگر دوسرے قرائن سے جن میں سے بعض اوپر بیان ہو چکے ہیں اور بعض آگے بیان کئے جائیں گے۔صحیح یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش ۱۸۳۵ عیسوی میں ہوئی تھی۔پس ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء بمطابق ۱۴ شوال ۱۲۵۰ ہجری بروز جمعہ والی تاریخ صحیح قرار پاتی ہے۔اور اس حساب کی رو سے وفات کے وقت جو ۲۴ ربیع الثانی ۱۳۲۶ ہجری شے میں ہوئی آپ کی عمر پورے ۷۵ سال ۶ ماہ اور دس دن کی بنتی