مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 152 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 152

مضامین بشیر ۱۵۲ لے لینا چاہیئے۔مگر جہاں اس ملک میں اچھی باتیں ملیں گی وہاں بہت سی خراب اور ضرررساں باتیں بھی ملیں گی۔ان باتوں کے مقابلہ پر تمہیں اپنے آپ کو ایک مضبوط چٹان ثابت کرنا چاہیئے اور خواہ دنیا کچھ سمجھے مگر تمہیں یہ یقین رکھنا چاہیئے کہ خراب اور ضرر رساں چیز کے معلوم کرنے کا یقینی معیا رسوائے اس کے اور کوئی نہیں کہ جو بات خدا اور اس کے رسول کے حکم اور موجودہ زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے خلاف ہے وہ یقیناً نقصان دہ اور ضرر رساں ہے۔دین اور اخلاق کی حفاظت (۲) ولایت میں تمہیں اپنے دین اور اخلاق کی حفاظت کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ یہ ملک اپنے اندر بعض ایسے عناصر رکھتا ہے جو دین اور اخلاق کے لئے سخت ضررساں ہیں۔پس اس ملک میں دعا اور استغفار کرتے ہوئے داخل ہوا اور جب تک اس میں رہو یا اس قسم کے دوسرے ملک میں رہو۔خاص طور پر دعا اور استغفار پر زور دو تا کہ تمہارا دل ان ممالک کے مخفی زہروں سے محفوظ رہے اور زنگ آلود نہ ہو۔نماز کی نہایت سختی کے ساتھ پابندی رکھو اور اسے اس کی پوری شرائط کے ساتھ ادا کر و۔اسی طرح اسلام کی دوسری عبادات اور احکام کی پابندی اختیار کرو اور یقین رکھو کہ اس میں ساری برکت اور کامیابی کا راز مخفی ہے۔تعلق باللہ کے لئے کوشش (۳) با وجود اسلام کی مقرر کردہ عبادات اور اس کے احکام کی پابندی اختیار کرنے کے یہ یاد رکھو کہ یہ باتیں اسلام میں بالذات مقصود نہیں ہیں بلکہ یہ صرف اصل مقصد کے حاصل کر نے کا ذریعہ ہیں۔اصل مقصد خدا تعالیٰ کے ساتھ ذاتی تعلق پیدا کرنا ہے۔پس اپنی عبادت میں ہمیشہ اس مقصد کو یا د رکھو اور ان لوگوں کی طرح نہ بنو جن کے متعلق قرآن شریف فرماتا ہے کہ وہ با وجود نماز کے پابند ہونے کے نماز سے غافل ہوتے ہیں میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہزار برس کی نمازیں جو اس مقصد سے لا پرواہی کی حالت میں ادا کی جاتی ہیں اس ایک سجدہ کے مقابلہ میں بیچ ہیں جو اس مقصد کے حصول کے لئے کچی تڑپ کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے۔پس اپنی ہر عبادت میں اور اپنے ہر عمل میں اس بات کی کوشش کرو کہ خدا کے قرب اور خدا کی محبت میں ترقی ہو اور اس کے ساتھ ذاتی تعلق پیدا ہو جائے۔