مضامین بشیر (جلد 1) — Page 151
۱۵۱ ۱۹۳۳ء مضامین بشیر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کی ہدایات صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے ولایت روانہ ہونے پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی انہیں نہایت ضروری اور اہم ہدایات تحریر فرما کر دیں۔ذیل میں انہیں افادہ عام کے لئے درج کیا جاتا ہے۔عزیزم مظفر احمد سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته : اب جبکہ تم ولایت کے لمبے سفر پر جا رہے ہو۔( اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ و ناصر ہوا اور تمہیں ہر قسم کی دینی و دنیوی خیریت کے ساتھ کامیاب اور بامراد واپس لائے ) میں چاہتا ہوں کہ اپنی سمجھ کے مطابق جو باتیں تمہارے لئے مفید سمجھتا ہوں وہ تمہیں اختصار کے ساتھ لکھ کر دوں تا کہ اگر خدا کو منظور ہو تو وہ تمہارے لئے کارآمد ثابت ہوں۔وبالله التوفيق وهو المستعان ہر اچھی بات اختیار کرو اور بُری سے بچو (1) سب سے پہلی بات یہ ہے کہ جس ملک میں تم جا رہے ہو وہاں کا مذہب تہذیب اور تمدن بالکل جدا ہے۔یہ ملک تمہارے واسطے گویا ایک نئی دنیا کا حکم رکھتا ہے۔اس میں خدا کو یا در کھتے ہوئے اور خدا سے دعا مانگتے ہوئے داخل ہو۔اس ملک میں بہت سی باتیں تمہیں مفید اور اچھی ملیں گی انہیں اس تسلی کے بعد کہ وہ واقعی اچھی ہیں بیشک اختیار کرو اور ان سے فائدہ اٹھاؤ کیونکہ مفید اور اچھی چیز جہاں بھی ملے وہ مومن کا مال ہے جیسا کہ حدیث میں آتا ہے۔کہ " كلمة الحكمة ضالة المومن اخذها حيث وجدها والعنى ہر اچھی بات مومن کی اپنی کھوئی ہوئی چیز ہوتی ہے۔وہ جہاں بھی ملے اسے