مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 126 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 126

مضامین بشیر ۱۲۶ یہ ایک ایسا کام ہے کہ میرے خیال میں خدا تعالیٰ کے راضی کرنے کے لئے نہایت اقرب طریق ہے۔سوشکر کرنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق دے رکھی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ہمیشہ آپ اس راہ میں سرگرم ہیں۔ان عملوں کو اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے وہ جزا دے گا ہاں ماسوا اس کے دعا اور استغفار میں بھی مشغول رہنا چاہیئے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار: مرزا غلام احمد از قادیان ۲۴ اپریل ۱۸۹۸ء سود کے اشاعت دین میں خرچ کرنے سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی انسان عملاً اپنے تئیں اس کام میں ڈالے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی مجبوری سے جیسا کہ آپ کو پیش ہے یا کسی اتفاق سے کوئی شخص سود کے روپیہ کا وارث ہو جائے تو وہ روپیہ اس طرح پر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ) خرچ ہوسکتا ہے۔اور اس کے ساتھ ثواب کا بھی مستحق ہوگا۔غ“ ( مطبوعه الفضل ۶ مارچ ۱۹۲۸ء )