مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 109 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 109

1+9 مضامین بشیر نظارت تعلیم و تربیت کا ایک ضروری اعلان مجلس مشاورت قریب آگئی ہے جس میں حسب دستور سابق ہر نظارت کی طرف سے مشورہ کے لئے ضروری امور پیش کئے جائیں گے۔میں احباب سے اس بات میں مشورہ چاہتا ہوں خصوصاً سیکرٹریان تعلیم و تربیت سے کہ اس مشاورت میں جماعت کی تعلیم وتربیت کے متعلق کون سے امور پیش کئے جائیں۔ایسے امور تجویز ہونے چاہئیں جو اصولی ہوں اور جماعت کی موجودہ حالت اور ضرورت کے لحاظ سے ان کی طرف توجہ کیا جانا ضروری ہو۔احباب کی طرف سے مشورہ آنے پر میں نظارت تعلیم وتربیت کا ایجنڈا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں منظوری کے لئے پیش کروں گا۔چونکہ وقت بہت تنگ ہے جواب جلد آنا چاہیئے۔مثال کے طور پر مندرجہ ذیل امور تحریر کئے جاتے ہیں۔(۱) بعض کمزور احمدی جو غیر احمدیوں کو رشتہ دے دیتے ہیں ان کی روک تھام کس طرح کی جانی مناسب ہے اور جو شخص با وجود کوشش کے باز نہ آئے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے۔(۲) جو کمزور لوگ احمدیوں میں سے شریعت کے ان احکام کی پابندی اختیار نہیں کرتے جو ظاہری شعار سے تعلق رکھتے ہیں مثلاً ڈاڑھی کا رکھنا ، ان کے ساتھ کیا معاملہ ہونا چاہیئے اور کس حد تک حجت پوری ہونے کے بعد۔(۳) کیا تبلیغی وفود کی طرح تعلیم و تربیت کے وفود کو ملک میں دورہ کے لئے بھیجنا مناسب ہے اگر مناسب ہے تو ان وفود کا کس طریق پر اور کس موسم میں انتظام کیا جانا مناسب ہو گا۔(۴) بورڈ نگ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان و بورڈنگ مدرسہ احمدیہ قادیان اور احمد یہ ہوٹل لاہور میں جب احمدی بچوں کا بقایا ہو جاتا ہے اور والدین با وجود تقاضوں کے بقایا ادانہیں کرتے ، ان کے ساتھ کیا طریق اختیار کیا جانا چاہیئے۔(۵) وظائف تعلیمی جو نظارت تعلیم کی طرف سے دیئے جاتے ہیں ان کی تقسیم کے متعلق کیا اصول ہونا چاہیئے اور نیز جو طلباء بغیر اس کے کہ پہلے اپنے وظیفہ کی منظوری حاصل کریں ، قادیان