میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 3
3 پہلے کسی رفیق کو نہیں دیکھا کہ وہ آج حضرت مسیح موعود کے ایک رفیق کو اپنی جسمانی آنکھوں سے بھی دیکھ رہے ہیں ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب اگلی صدی میں ہو سکتا ہے وہی عزت جو آج ایک رفیق کو دی جا رہی ہے کسی تابعی کو دی جا رہی ہو اور اس وقت کا خلیفہ وقت بڑے فخر کے ساتھ ایک تابعی کے گلے مل رہا ہو کہ یہ حضرت مسیح موعود کو دیکھنے والے تبرکات میں سے ایک ہے۔بہرحال اللہ تعالی اس برکت کو بڑھاتا جائے گا اور پھیلاتا جائے گا اور جاگ سے جاگ" لگتی جائے گی۔میرا آخری پیغام آپ کو یہی ہے کہ کوشش کریں کہ صحیح جاگ قبول کرنے والے نہیں۔ایسے تابعی نہیں جو رفقاء کے ہم رشک ہوں اور رفقاء کے رنگ میں رنگین ہونے والے ہوں۔ایسی قوم نہ ہوں جو ماضی میں زندہ رہا کرتی ہے ایسی قوم نہ بنیں جو یہ کہا کرتی ہے کہ "پدرم سلطان بود" میرے آباء و اجداد رفقاء تھے دنیا کے سامنے وہ رفقاء کے رنگ پیش کریں کہ آپ میں رفاقت کی خوشبو سونگھی جائے اور آپ کی ذات میں رفاقت کے رنگ دکھائی دینے لگیں۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آئیے اب ہم دعا میں شامل ہوتے ہیں"۔(جلسہ سالانہ یو کے 1989ء) (وڈیو کیسٹ افتتاحی خطاب)