میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 2
2 میں اس پر لبیک کہتا ہوں جو کچھ مجھ پر ہو میں ضرور وہاں پہنچوں گا۔اس لئے یہ معزز مہمان آج ہمارے درمیان ہے میں آخر پر ان کا تعارف کرواتا ہوں اور ان۔درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کی کرسی پر آکر تشریف رکھیں۔حضرت مولوی صاحب کو لایا گیا۔حضور نے مصافحہ اور معانقہ کیا اور اپنے ساتھ کی کرسی پر بٹھا لیا (سامعین نے نعرے لگائے) اس کے بعد حضور نے فرمایا : یاد رکھیں کپڑوں سے مراد رفقاء بھی ہوا کرتے ہیں جس طرح قرآن کریم میں بیوی کو مرد کے کپڑے اور مرد کو بیوی کے کپڑے کہا گیا ہے۔اس لئے یہ خیال نہ کریں کہ اس الہام کے معنے صرف ظاہری کپڑے ہیں۔میرے نزدیک اس کے اول معنے حضرت مسیح موعود کے رفقاء ہیں اور ان معنوں میں جب ہم اس الہام کا ترجمہ کریں گے تو مراد یہ ہوگی کہ لوگ ڈھونڈیں گے اور نہیں ملیں گے۔کوشش کریں گے کہ کاش ہمارے نصیب میں یہ ہوتا کہ ہم ان سے برکت حاصل کرتے۔جہاں تک کپڑوں کا تعلق ہے ظاہری کپڑوں کا انشاء اللہ ان معنوں میں بھی یہ الہام پورا ہوگا۔اور ایک وقت میں لوگ ان کپڑوں کو بھی ڈھونڈا کریں گے۔مگر جب تک حضرت مسیح موعود کے رفقاء زندہ ہیں کپڑے کہلانے کا پہلا حق ان کا ہے۔اس لئے اللہ تعالی کا بڑا احسان ہے کہ ایک صدی گزرنے کے بعد آج جشن تشکر کے اس اہم جلسہ میں حضرت اقدس مسیح موعود کے ایک رفیق ہمارے اندر موجود ہیں اللہ تعالٰی ان کی صحت اور عمر میں برکت دے اور صحابہ کی برکت کا سایہ اور بھی ہماری اگلی صدی میں ممتد کرے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔لیکن ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے جب آپ لوگ تابعین کے طور پر یاد کئے جائیں گے اور وہ سب لوگ جو آج اس رفیق کی زیارت کر رہے ہیں وہ تاریخ احمدیت میں تابعین کے طور پر گنے جائیں گے۔اور لکھے جائیں گے۔اس لئے آپ سب خوش نصیب ہیں جنہوں نے اس سے