میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 61 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 61

49 عمر رسیدہ ہوں اس لئے آپ مولوی محمد حسنین کو میرے ہمراہ کر دیں۔چوہدری صاحب نے منظور کر لیا۔ہمیں ضلع ایٹہ ملا اور عبدالرحمان صاحب قادیانی ہمیں ہمارے حلقہ میں پہنچانے کے لئے ہمارے ہمراہ چل دیئے۔کا سکنج پہنچنے کے بعد بذریعہ لاری اللہ پہنچے۔چونکہ ہم رات کے وقت ایٹہ پہنچے تھے اس لئے رہائش کے لئے دیار غیر میں سرائے تلاش کرنے لگے۔ایک آدمی سے سرائے کے متعلق پوچھا تو وہ کہنے لگا کہ آپ آباد سرائے میں جائیں گے یا غیر آباد میں؟ ہم نے کہا آباد سرائے میں تو وہ بیچارہ ہمیں راستہ بتا کر کہنے لگا کہ وہاں روشنی ہو رہی ہو گی اور آپ آسانی سے وہاں پہنچ جائیں گے۔جب ہم چند قدم ہی آگے بڑھے تو مجھے خیال آیا کہ اس آباد اور غیر آباد سرائے کے بارے میں معلوم کرنا چاہئے۔چنانچہ واپس آکر وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ آباد سرائے میں ہر قسم کی بازاری عورت مل جائے گی اور غیر آباد میں نہیں ملے گی۔میں نے لاحول پڑھا اور ہنتے بنتے عبد الرحمان صاحب کو آواز دی کہ ذرا ٹھہر جائیں اور انہیں سارا حال سنایا۔وہ بھی لاحول پڑھ کر اپنے لگے اور کہنے لگے کہ شکر ہے کہ آپ کو یہ بات بروقت سوجھ گئی ورنہ صبح کو ہماری بڑی بدنامی ہوتی۔غرضیکہ ہم غیر آباد سرائے میں چلے گئے۔صبح اٹھ کر نماز وغیرہ پڑھی اور بعد دعا بذریعہ یکہ ڈھمری روانہ ہو گئے۔ظہر کے وقت علی گنج کی تحصیل میں ایک گاؤں گڑھی" تھا جو پختہ سڑک کے کنارہ پر تھا وہاں پہنچے۔بھائی عبد الرحمان صاحب نے ہمیں سڑک پر ہی اتار دیا کہ آپ اس گاؤں میں جہاں چاہئیں ڈیرہ لگالیں میں اب واپس جاتا ہوں۔خدا حافظ کہہ کر اسی یکہ پر واپس روانہ ہو گئے۔ہم اپنا سامان اٹھا کر اسی گاؤن کی ایک چھوٹی سی پختہ بیت میں پہنچے۔چھوٹے چھوٹے بچے جن کی زبان سے ہم واقف نہ تھے ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے ·