میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 49 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 49

39 یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی اور سکھ بہت حیران ہو گئے اور اس گیانی کو فورا سٹیج سے نیچے اتار لائے اور کہنے لگے کہ اس کی عقل ٹھیک نہیں ہے چونکہ گیانی نے پنجابی میں تقریر کی تھی اور صاحب کچھ نہ سمجھ سکا تھا چنانچہ میں نے آہستہ آہستہ اردو میں تقریر کرنا شروع کی اور گیانی کی تقریر کا ترجمہ کر کے صاحب کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ سکھوں کو سوائے دال اور سبزیوں کے اور کچھ نہیں ملنا چاہئے اس کے بر عکس دین حق اور قرآن پاک سے مسلمانوں کے لئے گوشت کھانا ثابت ہے۔سکھوں نے تنگ آکر اپنی طرف سے ایک ڈاکٹر کو سٹیج پر کھڑا کیا۔اس نے ڈاکٹری اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گوشت کھانے کے فوائد بیان کرنا شروع کئے۔میں نے کہا کہ یہ تو آپ دین حق کی تائید کر رہے ہیں کیونکہ دین حق نے صحت مند جانوروں کا گوشت کھانے کی اجازت دی ہے۔آپ کو تو یہ ثابت کرنا چاہئے کہ گرنتھ میں گوشت کھانے کے متعلق لکھا ہے مگر آپ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بعده مسلمانوں نے نعرے لگانے شروع کر دیئے اور جلسہ برخاست ہو گیا۔صاحب نے دس روپے مجھے بطور انعام دیئے اسی طرح اس کی بیوی نے بھی دس روپے بطور انعام دیئے اور سب مسلمانوں کے دلوں میں میرا احترام پہلے سے بڑھ گیا۔" ہندو مسلم سکھ 19 اتحاد۔اسی دن رات کو سکھوں کا ایک وفد صوبیدار ڈاکٹر کی قیادت میں میرے پاس پہنچا اور وہ کہنے لگے کہ ہمیں آپس میں محبت سے رہنا چاہئے میں نے کہا یہ تو ہماری دلی خواہش ہے اور اس سے قبل ہم ایسے ہی پیار اور محبت سے رہ رہے تھے۔جب سے سکھوں نے جھٹکا کرنا شروع کیا ہے اسی دن سے فتنہ پیدا ہو گیا ہے۔مسلمان چونکہ انہیں جھٹکا کرنے سے روکتے نہیں اس لئے مسلمانوں نے بھی گائے ذبح کرنے کی اجازت لے لی ہے۔اب آپ کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔سکھ اپنے ساتھ چند ہندوؤں کو بھی