میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 250 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 250

238 دکھا کر اپنا آپ اس پر ظاہر کیا جس کو وہ برداشت نہ کر سکا اور کسی کو انجیر کے درخت ے اپنے وجود کا اظہار کر کے دکھالیا یعنی حضرت عیسی پر تو میرے مولا اگر آپ ہمیں بھی ایسی تجملی دکھا دیں تو آپکا کوئی حرج نہیں اور ہمارا ایمان بڑھ جائے گا۔لہذا ایک مدت کی دعا کے بعد آج خدا تعالٰی نے یہ تجلی دکھا کر ظاہر کر دیا ہے کہ میں صرف نور ہی نور ہوں جو دیکھنے سے معلوم ہوا کہ واقعی خدا کے پورے نور کو یہ فانی وجود برداشت نہیں کر سکتک اسی لیے وہ اپنے پیارے بندوں سے من وراء حجاب ہی باتیں کرتے رہے۔یہ نور دیکھ کر میرے دل کو اتنی فرحت پہنچی کہ آج بھی جب میں لکھ رہا ہوں تو یہ نظارہ میری آنکھوں کے سامنے ہے اور وہی مزا حاصل ہو رہا ہے۔میں نے دعائیں کرتے ہوئے اس لاثانی نور کو سامنے رکھتے ہوئے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔اس کیلئے بھی بہت دعائیں کیں کہ نبی کریم ﷺ کی زیارت ۱۹۴۷ء مولا کریم تیری ہی توفیق سے ہم تیرے دین کی اشاعت اور اس پر عمل کرنے کی تحریک کرتے ہیں مگر آپ ہمیں تسلی دلائیں کہ ہمارا درود پڑھتا اور نبی کریم ﷺ کے احسانات دنیا پر بیان کرنا ہمیں بھی کوئی مقام حاصل ہوتا ہے یا نہیں۔قدرت خداوندی کڑیانوالہ ضلع گجرات میں میری اور گیانی واحد حسین صاحب کی اسلامی تعلیم عالمگیر ہے " کے موضوع پر تقاریر ہوئیں۔جلسہ میں بہت پبلک تھی۔ہر مذہب کے بہت سے افراد تھے۔غیر از جماعت مسلمان بہت سے تھے۔جب ہماری تقاریر ختم ہو گئیں تو ہندوؤں اور غیر از جماعت مسلمانوں نے بہت اصرار کیا اور احمدیوں کو مجبور کیا کہ اپنے مولویوں کی کل پھر تقاریر کر لو۔لہذا ہمیں رکتا پڑا اور اس رات ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کے مکان پر ہم سونے کیلئے چلے گئے۔ڈاکٹر صاحب بھی ہمارے پاس ہی ہوئے ہوئے