میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 181 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 181

169 سنبھال لیا ہے۔مولوی صاحب کہنے لگے کہ وہ تو پرانے مناظر ہیں اس لئے آپ کا کیا دھرا آپ کے ہی سامنے آگیا۔تم اگر دونوں سٹیج ایک جیسے بناتے تو کسی کو بھی اعتراض نہ ہوتا۔میں نے کہا مولانا مناظرے کا وقت ہو گیا ہے۔وہ بولے مناظرہ تو شرائط کے بل بوتے پر ہوتا ہے۔اور شرائط کے ملے کرنے کے وقت یہ "بدو" آپ کے پاس آگئے۔اب آپ ہی شروع کریں۔میں نے مناظرے کا آغاز کیا۔خدا تعالٰی کے فضل سے دو گھنٹے کا بہت کامیاب مناظرہ ہوا جو وہاں کے لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوا۔مناظرہ کے بعد مولوی محمد یوسف صاحب میرے پاس آکر بیٹھے رہے اور میری خیریت دریافت کرتے رہے اس کا بھی لوگوں پر اچھا اثر ہوا۔پھر میرے لئے چائے آگئی جو ہم دونوں نے پی اور بعد میں اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو گئے۔ایک دلچسپ معاہدہ انبالہ شہر کے مختلف محلوں میں بھی ہم تبلیغی جلسے کرتے رہے۔ایک دفعہ ایک محلہ میں ہمارے جلسے سے تھوڑی دیر قبل مولوی ابراہیم نے جو بہت شرارتی تھا۔لوگوں سے کہنا شروع کر دیا کہ مزا تب ہے اگر ان کا آج جلسہ نہ ہو سکے جس پر چند شوریدہ لڑکے لڑنے مرنے کو تیار ہو گئے کہ ہم جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔ہم نے پوچھا کہ وجہ بتا ئیں آپ کیوں ہمارے جلسہ سے خائف ہیں۔کہنے لگے کہ ہم مرزا صاحب کا نام تک سننے کو تیار نہیں ہیں۔ہم نے کہا ہم مرزا صاحب کا نام ساری تقریر میں نہیں لیں گے۔اس پر سے سمجھوتہ ہو گیا۔میں نے تلاوت و نظم کے بعد تقریر شروع کر دی تو ہمارے احباب بہت حیران ہونے لگے کہ مولوی صاحب نے ان سے ایسا معاہدہ کیوں کر لیا کہ ہم مرزا صاحب کا نام ساری تقریر کے دوران نہیں لیں گے۔میں نے رسول پاک صلعم کی شان اکمال دین کا ذکر کیا پھر علماء امتی کا انبیاء بنی اسرائیل کا ذکر کیا۔ان سے