میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 173 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 173

161 کر صدر صاحب کو توجہ دلائی کہ اگر یہ جلسہ پبلک کر رہی ہے تو تحصیل دار صاحب " آن ڈیوٹی " ہونے کی صورت میں اس مذہبی جلسہ کے صدر نہیں ہو سکتے اور اگر حکومت جلسہ میں اشتعال پیدا کروا کر ہم پر حملہ کروانا چاہتی ہے تو یہ حکومت کے قانون کے خلاف ہے۔یہ سنتے ہی تحصیل دار صاحب تو صدارت چھوڑ کر الگ ہو گئے اور مرزا محمد حسین صاحب آف بھروٹ صدر بن گئے۔جب صدر بدلا تو پبلک نے محسوس کیا کہ قادیانی مولوی تو قانون بھی جانتا ہے اور وہ بڑے حیران ہوئے۔میں نے پھر صدر صاحب کو مخاطب کر کے کہا کہ ہمیں ان خرافات کا جواب دینے کا موقع دیا جائے گا کہ نہیں۔مرزا صاحب میرے واقف تھے کہنے لگے۔ضرور۔میں نے کہا میں محمد حیات صاحب کے پہلے ہی جھوٹ کی قلعی کھولنا چاہتا ہوں۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم معزز صدر و سامعین حضرات محمد حیات نے یہ الزام لگایا ہے کہ مرزا صاحب نے حضرت فاطمہ کی توہین کی ہے حالانکہ مرزا صاحب کا کشف ہے کہ حضرت فاطمہ نے مادر مہربان کی طرح میرا سر اپنی ران پر رکھ لیا۔اس پر یہ خود تمسخر اڑا کر ہماری مہربان ماں کی بے عزتی کرتے ہیں اور اس کے متعلق براہین احمدیہ سے حوالہ بھی نکال کر پیش کیا۔مرزا محمد حسین صاحب نے بعد میں اس مولوی کی تقریر بند کرتے ہوئے دوسرے مولویوں سے کہا کہ صرف اسلام کی فضیلت بیان کریں اور کسی مسلمان فرقے پر ہم آپ کے اعتراض نہیں سننا چاہتے۔قادیانی ہماری قوم کی علمی ترقی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔لہذا بعد میں دوسری تقاریر ہوتی رہیں لیکن کسی ایک نے بھی پھر ہمارے خلاف زبان نہ کھولی۔پھر ہم واپس پونچھ آگئے۔چار کوٹ گوئی ، پونچھ ، سلواہ اور کوٹلی والوں نے مجھے ایڈریس پیش کئے۔بعدہ میں براستہ کوٹلی، میرپور اور جہلم واپس قادیان آگیا۔الحمد