میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 130 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 130

118 سے صرف پچیس روپے ماہوار الاؤنس ملتا رہا اب تمہیں روپے ماہوار الاؤنس پٹھانکوٹ کی تحصیل میں لگا دیا گیا۔ڈلہوزی بکلوہ - ویزا اور شکر گڑھ کی تحصیل و بٹالہ کی تحصیل کا دورہ کرتا رہا۔ان مقامات کے بعد لدھیانہ ، جالندھر ، اور ضلع ہوشیار پور میں مجھے متعین کیا گیا۔ان کے ساتھ ساتھ پٹیالہ نابھہ ، جنید ، ہائے پھولکیاں کی ریاستوں میں بھی تبلیغ کرتا رہا۔جب میرا ہیڈ کوارٹر لدھیانہ مقرر ہوا تو لدھیانہ شہر میں پہلا تبلیغی جلسہ میں نے وہاں کے احباب سے پوچھا کہ ب کبھی سلسلے کے کوئی بزرگ مبلغ تشریف لاتے ہیں تو آپ ان سے بیت ہی میں تقریر کیوں کروا لیتے ہیں اور اس طرح غیر احمدی ہماری باتیں سننے سے محروم رہ جاتے ہیں۔تو جواب ملا کہ آپ یوپی میں تبلیغ کرتے رہے ہیں مگر یہ لدھیانہ ہے۔یہاں ہمارے بڑے بڑے مبلغ تشریف لاتے رہے ہیں مگر یہاں کے غیر احمدیوں نے ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہونے دیا۔ایک دفعہ نیر صاحب اور سلسلہ احمدیہ کے ایک دوسرے بہت بڑے مبلغ تشریف لائے۔ہم نے سرکاری باغ میں جلسہ کا انتظام کیا جس میں میز کرسیاں دریاں اور روشنی کا خاصہ انتظام کیا گیا تھا۔لیکن ایک غیر احمدی مولوی الرحمان صاحب جلسہ کے وقت آن دھمکے اور خود ہی صدر بن کر ہمارے خلاف رات گئے تک زہر اگلتے رہے اور جاتے وقت ہماری کرسیاں بھی توڑ گئے۔میں نے کہا کہ آپ کو وہ بیدار کرنے آئے تھے کہ آپ بار بار جلسہ کریں اور اس طرح وہ آپ کی غیرت کو بھڑکا کر گئے تھے۔لیکن آپ الٹا ان سے ڈر گئے۔اب اللہ تعالی پر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے بولو کہ کسی محلہ میں پہلے تقریر کی جائے۔وہاں کے سیکرٹری تبلیغ صوفی عبدالرحیم صاحب بولے کہ آج ہمارے صوفی محلہ میں تقریر ہونی چاہئے۔میں نے کہا جو مار کھانے سے نہیں ڈرتے وہ تشریف لا ئیں اور جو ایسی