میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 9 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 9

5 يشوا للُو الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تعارف ۱۸۹۷ء میں حضرت مسیح موعود کے خلاف جو مارٹن کلارک نے مقدمہ اقدام قتل کیا تھا اس کے فیصلہ کے موقع پر میرے والد میاں محمد بخش صاحب بٹالوی نے بیعت کی تھی میری عمر اس وقت تقریباً چار پانچ سال تھی۔۱۹۰۱ ء میں میرے والد صاحب بٹالہ چھوڑ کر قادیان ہی آگئے تھے۔۱۹۰۲ء کے شروع میں جب میری عمر دس سال کے قریب تھی دوسرے لوگوں کے ہمراہ میں نے بھی حضرت مسیح موعود کے کے ہاتھ پر بیعت کر لی تھی۔بیعت کے نظارہ میں سے صرف یہی یاد رہ گیا ہے کہ بیعت لیتے وقت حضور نے فرمایا " آج میں احمد کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر پچھلے تمام گناہوں سے تو بہ کرتا ہوں اور ہم ساتھ ساتھ یہ الفاظ دہراتے رہے۔جب آپ نے بیعت لیتے وقت یہ الفاظ فرمائے کہ ”اے میرے رب میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں۔تو میرے گناہ بخش کہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔آمین" تو اس وقت دل میں ایک عجیب سی کیفیت پیدا ہو گئی تھی۔آٹھ پشتوں سے میرے آباء و اجداد میں گیان سنگھ سکھوں سے مسلمان ہوئے۔ان کا تعلق راجپوت کھو کھر خاندان سے تھا۔بعد میں ان کا نام گیانہ خان رکھا گیا اور آپ ضلع ہوشیار پور کے رہنے والے تھے۔