مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن — Page 3
کون کہتا ہے کہ کانگریس ہند و جماعت ہے۔مسلمانو! ہوشیار رہو اور بچو یہ غلط اور خطرناک الزام کہ مسلمان کانگریس سے الگ ہیں اور وہ صرف ہندوؤں کی ترجمان ہے بہت بڑے ابلیس کا پروپیگنڈا ہے“۔و (سوانح حیات سید عطاء اللہ شاہ بخاری صفحہ ۱۰۶ از خان کا بلی۔پبلشر ہندوستانی کتب خانہ ۶۳ ریلوے روڈ لاہور۔طبع اول جون ۱۹۴۰) مفکر احرار چوہدری افضل حق نے قائد اعظم کو یزید “ قرار دیتے ہوئے احراری مسلک ان الفاظ میں واضح کیا کہ : ”ہم اس کے سخت خلاف ہیں کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانی دے کر کسی یزید جیسے ( تاریخ احرار صفحه لم) مسلمان کے لئے تخت سلطنت بچھایا جائے“۔گو احراریوں نے نئے ایڈیشن سے یہ سطر حذف کر دی ہے مگر طبع اول میں موجود ہے اور شورش کا شمیری نے اپنی کتاب ”سید عطاء اللہ شاہ بخاری“ مطبوعہ ار ستمبر ۱۹۵۶ء کے صفحہ ۱۰۹ پر پورے طمطراق سے اسے نقل کیا ہے۔یہ تھی وہ تشویش انگیز صورت حال جس کے پیش نظر قائد اعظم نے یہ بیان دیا کہ : اس وقت میں تین محاذوں پر آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ایک طرف انگریز سے ، دوسری طرف ہندوؤں سے ، تیسری طرف جو سب سے زیادہ خطر ناک محاذ ہے وہ غدار مسلمانوں کا ہے جو ہندوؤں اور انگریزوں کے ایجنٹ کے طور پر میری مخالفت کر رہے ہیں۔تاریخ ساز - محمد علی جناح صفحه ۶۳ از بشارت احمد نسیم۔اداره مطبوعات پاکستان مردان اشاعت وارد سمبر ۱۹۷۱ء) 3