حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 21 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 21

24 بھی آپ کے بزرگ نے مسجد بنوائی تھی اب ہمت کر کے دوبارہ بنوا دیں۔آپ کو ثواب ہوگا۔اس وقت ان خواجگان نے جواب دیا کہ مولوی صاحب کو کہہ دواب مرزا کو کہیں کہ ( بیت الذكر ) بنوادے۔جب یہ پیغام لے کر میاں نورحسین آیا تو آپ نے کہا الحمدللہ میں یہی چاہتا تھا کہ ان کے منہ سے یہ لفظ نکلیں ورنہ ( بیت الذکر ) تو بہر صورت بن کر رہے گی۔یہ اب میرا مقابلہ نہیں مرزا صاحب کا ہے اور مرزا صاحب کا مقابلہ خدا کا مقابلہ ہے۔چنانچہ اسی وقت آپ نے افریقہ میں اپنے چند ایک پرانے دوستوں کو خط لکھے جو اہلحدیث کے وقت آپ کے ساتھ تعلقات رکھتے تھے کہ (بیت الذکر) بنوانی ہے روپیہ بھیجو۔چنانچہ روپیہ آنا شروع ہوا اور خدا کے فضل سے ( بیت الذکر ) بن کے تیار ہوگئی۔اس کام کے منتظم میاں نورحسین صاحب اور مستری اللہ دین صاحب تھے۔اس وقت بمشکل حضرت مولوی صاحب کے ساتھ تمام شہر سے پانچ چھ آدمی تھے اور وہ بھی غرباء میں سے۔یوں گویا تعمیر نو کے بعد آپ ہی اس کے بانی متولی اور امام الصلوۃ تھے اور یہی اب ” احمد یہ بیت الذکر جہلم “ ہے۔گویا خدا تعالیٰ نے آج سے قریباً سوا سو سال پہلے تمام شہر میں سے اپنے ایک بندے کو حج کے موقع پر بیت اللہ میں رؤیا دکھا کر مسیح موعود اور امام مہدی کے غلاموں کے لئے ایک عبادت گاہ اس کے دعوی سے پہلے ہی بنوا کر اپنے ایک نیک اور مسیح و مہدی پر جاں فدا کرنے والے مجاہد کے سپر د کر دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سفر جہلم (ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1977 ء ص 9-12) 1903ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام مقدمہ کرم دین کے سلسلہ میں جہلم تشریف لے گئے۔تو اس وقت حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی کی عجب عاشقانہ کیفیت تھی۔آپ کی