مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 65 of 632

مسیحی انفاس — Page 65

۶۵ - کے تخم میں موجود ہوتی ہے۔یونانیوں نے بھی ایسی پیدائشوں کی نظیریں دی ہیں اور ہندووں نے بھی نظیریں دی ہیں اور ابھی حال میں مصر میں جو طبی کتابیں تالیف ہوئی ہیں ان میں بھی بڑی تحقیق کے ساتھ نظیروں کو پیش کیا ہے۔ہندووں کی کتابوں کے لفظ چندر بنسی اور سورج بنسی در حقیقت انہیں امور کی طرف اشارات ہیں۔پس اس قسم کی یدائش صرف اپنے اندر ایک ندرت رکھتی ہے جیسے توام میں ایک ندرت ہے اس سے زیادہ نہیں۔یہ نہیں کہہ سکتے کہ بغیر باپ پیدا ہونا ایک ایسا امر فوق العادت ہے جو حضرت عیسی علیہ السّلام سے خصوصیت رکھتا ہے۔اگر یہ امر فوق العادت ہوتا اور حضرت عیسیٰ علیہ السّلام سے ہی مخصوص ہوتا تو خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اس کی نظیر جو اس سے ہو اس جو اس بڑھ کر تھی کیوں پیش کرتا اور کیوں فرماتا اِن مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ ادم خَلَقَهُ مِنْ تَرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ یعنی حضرت عیسی علیہ السّلام کی مثال خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسی ہے جیسے آدم کی مثال کہ خدا نے اس کو مٹی سے جو تمام انسانوں کی ماں ہے پیدا کیا اور پھر اس کو کہا کہ ہو جاتو وہ ہو گیا یعنی جیتا جاگتا ہو گیا۔اب ظاہر ہے کہ کسی امر کی نظیر پیدا ہونے سے وہ امر بے نظیر نہیں کہلا سکتا۔اور جس شخص کے کسی عارضہ ذاتی کی کوئی نظیر مل جائے تو پھر وہ شخص نہیں کہہ سکتا کہ یہ صفت مجھ سے مخصوص ہے۔تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلدی اصفحه ۲۰۲ ، ۲۰۳ حاشیه خدا کا قانون ہے کہ اس نے کسی انسان کو کسی امر میں خصوصیت نہیں دی اور کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ مجھ میں ایک ایسی بات ہے جو دوسرے انسانوں میں نہیں۔اگر ایسا پیدائش کے لحاظ سے ہوتا تو ایسے انسان کو واقعی طور پر معبود ٹھہرانے کے لئے بنیاد پڑ جاتی۔ہمارے نبی صلی اللہ حضرت آدم سے علیہ وسلم کے وقت میں بعض عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی یہ خصوصیت مشابت۔پیش کی تھی کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں تو فی الفور اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی اس آیت میں جواب دیا۔اِنَّ مُثلَ عِیسَی عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلُ أَدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ - یعنی عیسی کی مثال آدم کی مثال ہے خدا نے اس کو مٹی سے پیدا کیا پھر اس کو کہا کہ ہو جا سو وہ ہو گیا۔ایسا ہی عیسی بن مریم مریم کے خون سے اور مریم کی منی سے پیدا ہوا پھر خدا نے کہا کہ ہو جا سو ہو گیا۔پس اتنی بات میں کونسی خدائی اور کونسی خصوصیت اس میں پیدا ہو گئی۔موسم برسات میں ہزار ہا کیڑے