مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 542 of 632

مسیحی انفاس — Page 542

۵۴۲ ابتدا میں اس بات سے خوش ہو کر بہت سے یہودی آپ کے پاس جمع ہو گئے تھے۔مگر بعد اس کے کچھ ایسے اتفاق پیش آئے کہ یہودیوں نے سمجھ لیا کہ یہ شخص اس بخت اور قسمت کا آدمی نہیں اس لئے ان سے علیحدہ ہو گئے اور بعض شریر آدمیوں نے گورنمنٹ رومی کے گورنر کے پاس بھی یہ خبر پہنچادی کہ یہ شخص داؤد کے تخت کا دعویدار ہے۔تب حضرت مسیح نے فی الفور پہلو بدل لیا اور فرمایا کہ میری بادشاہت آسمانی ہے زمین کی نہیں۔مگر یہودی اب تک اعتراض کرتے ہیں کہ اگر آسمانی بادشاہت تھی تو آپ نے حواریوں کہ یہ حکم دیا تھا کہ کپڑے بیچ کر ہتھیار خرید لو۔پس اس میں شک نہیں کہ حضرت مسیح کے اجتہاد میں غلطی تھی اور ممکن ہے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہو جب کے بعد آپ نے رجوع کر لیا کیونکہ انبیاء غلطی پر قائم نہیں رکھتے جاتے۔اور میں نے شیطانی وسوسہ محض انجیل کی تحریر سے کہا ہے کیونکہ انجیل سے ثابت ہے کہ کبھی کبھی آپ کو شیطانی الہام بھی ہوتے تھے ہیں۔مگر آپ ان الہامات کو رد کر دیتے تھے اور خدا تعالیٰ میں شیطان سے آپ کو بچالیتا تھا جیسا کہ اسلام کی حدیثوں میں آپ کی یہ صفت لکھی ہیں اور آپ ہمیشہ محفوظ رہے۔کبھی آپ نے شیطان کی پیروی نہیں کی۔اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۳۳ جس تمسخر کو آپ نے میری پیش گوئیوں میں تلاش کرنا چاہا اور نامراد رہے اگر حضرت عیسی کی ان پیش گوئیوں میں تلاش کرتے تو بغیر کسی محنت کے فی الفور آپ کو س کی پیش گوئیوں سے مل جاتا۔اور یہ بھی صحیح نہیں ہے کہ حضرت عیسی نے زلزلہ کا نام زلزلہ ہی رکھا کوئی ان کی نبوت ملیت نہیں ہوتی تاویل نہیں کی۔کیا آپ مجھے حضرت عیسی کا کوئی فقرہ دکھلا سکتے ہیں جس میں لکھا ہو کہ ان پیش گوئیوں میں زلزلہ سے مراد در حقیقت زلزلہ ہے کوئی استعادہ نہیں اور بغیر حضرت عیسی کی سند کے صرف آپ کا قول کیونکر قبول کیا جائے کیونکر حضرت عیسی کی پیش گوئیوں پر نظر ڈال کر ثابت ہو چکا ہے کہ وہ سب کی سب استعارہ کے رنگ لی نوٹ: جرمن کے تین پادریوں نے شیطان کے مکالمہ کے جس کا انجیل میں ذکر ہے یہی معنے کئے ہیں۔منہ