مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 514 of 632

مسیحی انفاس — Page 514

۵۱۴ ا ا ا ا ا اور اس لئے بھی وہ تسلی تام کا موجب نہیں ٹھر سکتی کیونکہ بہت سے ایسے عجائبات بھی ہیں کہ کا تجزیہ ارباب شعبدہ بازی ان کو دکھلاتے پھرتے ہیں۔گو وہ مکر اور فریب ہی ہیں مگر اب مخالف بد اندیش پر کیونکر ثابت کر کے دکھلاوں کہ انبیاء سے جو عجائبات اس قسم کے ظاہر ہوئے ہیں کہ کسی نے سانپ بنا کر دکھلا دیا اور کسی نے مردہ کو زندہ کر کے دکھلا دیا۔یہ اس قسم کی دست بازیوں سے منزہ ہیں جو شعبدہ باز کیا کرتے ہیں یہ مشکلات کچھ ہمارے ہی زمانہ میں پیدا نہیں ہوئیں بلکہ ممکن ہے کہ انہیں زمانوں میں یہ مشکلات پیدا ہو گئی ہوں۔مثلاً جب ہم یوحنا کی انجیل کے پانچویں باب کی دوسری آیت سے پانچویں آیت تک دیکھتے ہیں تو اس میں یہ لکھا ہوا پاتے ہیں اور اور تسلیم میں باب الضان کے پاس ایک حوض ہے جو عبرانی میں بیت خدا کہلاتا ہے۔اس کے پانچ اسدے ہیں ان میں ناتوانوں اور اندھوں اور لنگڑوں اور پر مردوں کی ایک بڑی بھیٹر پڑی تھی جو پانی کے ملنے کی منتظر تھی کیونکہ ایک فرشتہ بعض وقت اس حوض میں اتر کر پانی کوہلا تا تھا اور پانی بہنے کے بعد جو کوئی کہ پہلے اس میں اترتا کیسی ہی بیماری میں کیوں نہ ہو اس سے چنگا ہو جاتا تھا اور وہاں ایک شخص تھا کہ جو اکھلیس برس سے بیمار تھا یسوع نے جب اسے پڑے ہوئے دیکھا اور جاتا کہ وہ بڑی مدت سے اس حالت میں ہے۔تو اس سے کہا کہ کیا تو چاہتا ہے کہ چنگا ہو جائے بیمار نے اسے جواب دیا کہ اے خداوند مجھے پاس آدمی نہیں کہ جب پانی پہلے تو مجھے اس میں ڈال دے اور جب تک میں آپ سے آؤں دوسرا مجھ سے پہلے اتر پڑتا ہے۔اب ظاہر ہے کہ وہ شخص جو حضرت عیسی کمی نبوت کا منکر ہے اور ان کے معجزات کا انکاری ہے جب یوحنا کی یہ عبارت پڑھے گا اور ایسے حوض کے وجود پر اطلاع پائے گا کہ جو حضرت عیسی " کے ملک میں قدیم سے چلا آتا تھا اور جس میں قدیم سے یہ خاصیت تھی کہ اس میں ایک ہی غوطہ لگانا ہر یک قسم کی بیماری کو گو وہ کیسی ہی سخت کیوں نہ ہو دور کر دیتا تھا تو خواہ نخواہ اس کے دل میں ایک قومی خیال پیدا ہو گا کہ اگر حضرت مسیح نے کچھ خوارق عجیبہ دکھلائے ہیں تو بلاشبہ ان کا یہی موجب ہو گا کہ حضرت ممدوح اسی حوض کے پانی میں کچھ تصرف کر کے ایسے ایسے خوارق دکھلاتے ہوں گے کیونکہ اس قسم کے اقتباس کی ہمیشہ دنیا میں بہت سی نظیریں پائی گئی ہیں اور اب بھی ہیں اور عند العقل یہ بات نہایت صحیح اور قرین قیاس ہے کہ اگر حضرت عیسی کے ہاتھ سے اندھوں لنگڑوں وغیرہ کو شفا حاصل ہوئی ہے تو بالیقین یہ نسخہ حضرت مسیح نے اسی حوض سے اڑایا ہو گا اور پھر