مسیحی انفاس — Page 410
۴۱۰ ۲۸۷ پوشیدہ کرنا تمہارے نفس کے لئے بہتر ہے۔اور بعض اعمال دکھلا کر بھی کرو جبکہ تم دیکھو کہ دکھلانے میں عام لوگوں کی بھلائی ہے تا تمہیں دو بدلے ملیں۔اور تا کمزور لوگ جو ایک نیکی کے کام پر جرات نہیں کر سکتے وہ بھی تمہاری پیروی سے اس نیک کام کو کر لیں۔غرض خدا نے جو اپنے کلام میں فرمایا۔ستر او علانية یعنی پوشیدہ بھی خیرات کرو اور دکھلا دکھلا کر بھی۔ان احکام کی حکمت اس نے خود فریادی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف قول سے لوگوں کو سمجھا بلکہ فعل سے بھی تحریک کرو۔کیونکہ ہر ایک قول اثر نہیں کرتا۔بلکہ اکثر جگہ نمونہ کا بہت اثر ہوتا ہے۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۱، ۳۲ ایسا ہی انجیل میں ہے کہ جب تو دعا مانگے تو اپنی کوٹھری میں جا۔مگر قرآن سکھاتا ہے کہ رما، پوشیدہ کرنے اپنی دعا کو ہرایک موقعہ پر پوشیدہ مت کرو۔بلکہ تم لوگوں کے روبرو اور اپنے بھائیوں کے مجمع کے ساتھ بھی کھلی کھلی طور پر دعا کیا کرو۔تا اگر کوئی دعا منظور ہو تو اس مجمع کے لئے کے بارہ میں تعلیم ایمان کی ترقی کا موجب ہو۔اور تا دوسرے لوگ بھی دعا میں رغبت کریں۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۲ انجیل میں ہے کہ تم اس طرح دعا کرو کہ اے ہمارے باپ کہ جو آسمان پر ہے تیرے نام کی تقدیس ہو۔تیری بادشاہت آوے۔تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے دعا کا طریق زمین پر آوے۔ہماری روزانہ روٹی آج ہمیں بخش۔اور جس طرح ہم اپنے قرض سحر داروں کو بخشتے ہیں تو اپنے قرض کو ہمیں بخش دے۔اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال بلکہ برائی سے بچا۔کیونکہ بادشاہت اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔مگر قرآن کہتا ہے کہ یہ نہیں کہ زمین تقدیس سے خالی ہے بلکہ زمین پر بھی خدا کی تقدیس ہو رہی ہے۔نہ صرف آسمان پر جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلا يُسَبِّحُ بِحَمدِهِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ یعنی ذرہ ذرہ زمین کا اور آسمان کا خدا کی تحمید و تقدیس کر رہا ہے اور جو کچھ ان میں ہے۔وہ حمید اور تقدیس میں مشغول ہے۔پہاڑ اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔دریا اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔درخت اس کے ذکر میں مشغول ہیں اور بہت سے