مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 321 of 632

مسیحی انفاس — Page 321

۳۲۱ نصیحتوں کے بھی بر خلاف ہے۔لہذا اس قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قصہ غلط ہے۔اور در حقیقت را حولنا سے مراد حضرت عیسی ہیں جن کا نام روح اللہ ہے اور روح اللہ کا لفظ عبرانی زبان میں را حولنا سے بہت مشابہ ہو جاتا ہے۔اور راحو لتا یعنی روح الله کو بدھ کا شاگر د اسی وجہ سے قرار دیا گیا ہے جس کا ذکر ابھی ہم کر چکے ہیں۔یعنے مسیح جو بعد میں آکر بدھ کے مشابہ تعلیم لایا۔اس لئے بدھ مذہب کے لوگوں نے اس تعلیم کا صل منبع بدھ کو قرار دے کر مسی کو اس کا شاگرد قراردے دیا اور کچھ بھی نہیں کہ بدھ لئے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر حضرت مسح کو اپنا بیا بھی قرار دیا ہو۔اور ایک بڑا قرینہ اس جگہ یہ ہے کہ اسی کتاب میں لکھا ہے کہ جب راحو لتا کو اس کی والدہ سے علیحدہ کیا گیا تو ایک عورت جو بدھ کی مرید تھی جس کانام گدایانا تھا اس کام کے لئے درمیان میں ایلچی بنی تھی اب دیکھو گا الیانا کانام در حقیقت مگر لینی سے بگاڑا ہوا ہے اور گرلینی ایک عورت حضرت عیسی علیہ السلام کی مرید تھی جس کا ذکر انیل میں موجود ہے۔یہ تمام شہادتیں جن ک ہم نے محملا لکھا ہے ہر ایک منصف کو اس نتیجہ تک پہنچاتی ہیں کہ ضیر در حضرت علی علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے تھے اور قطع نظران تمام روشن شہادتوں کے بدھ مذہب اور عیسائی مذہب میں تعلیم اور رسوم کے لحاظ سے جس قدر باہمی تعلقات ہیں بالخصوص تبت کے حصہ میں یہ امرایسا نہیں ہے کہ ایک دانشمند سہل انگاری سے اس کو دیکھے۔بلکہ یہ مشابہت یہانتک حیرت انگیز ہے کہ اکثر محق عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ بدھ مذہب مشرق کا عیسائی مذہب ہے۔اور عیسائی مذہب کو مغرب کا بدھ مذہب کہ سکتے ہیں۔دیکھو کس قدر عجیب بات ہے کہ جیسے سیج نے کہا کہ میں نور ہوں میں یہ ہدایت ہوں یہی بدھ نے بھی کہا ہے۔اور انجیلوں میں بیچ کا نام نجات دہندہ ہے بدھ نے بھی اپنا نام نبی ظاہر کیا ہے۔دیکھو لم او سترا اور انجیل میں سیب کی پیدائیش بغیر با کے بیان کی گئی ہے ایسا ہی بدھ کے سوانح میں ہے کہ در اصل وہ بغیر باپ کے پیدا ہوا تھا گو بظاہر حضرت مسیح کے باپ یوسف