مسیحی انفاس — Page 94
! ۹۴ ۸۲ عیسائی لوگ خدائے تعالیٰ کا جلال ظاہر کر رہے ہیں۔وہ ایک ایسا امر ہے کہ صرف ایک ہی سوال سے دانا سمجھ سکتا ہے یعنی اگر کسی دانا سے پوچھا جائے کہ کیا اس ذات کامل اور قدیم اور غنی اور بے نیاز کی نسبت جائز ہے کہ باوجود اس کے کہ وہ اپنے تمام عظیم انشان کاموں میں جو قدیم سے وہ کرتارہا ہے آپ ہی کافی ہو۔آپ ہی بغیر حاجت کسی باپ یا بیٹے کے تمام دنیا کو پیدا کیا ہو۔اور آپ ہی تمام روحوں اور جسموں کو وہ قوتیں بخشی ہوں جن کی انہیں حاجت ہے۔اور آپ ہی تمام کائنات کا حافظ اور قیوم اور مدبر ہو۔بلکہ ان کے وجود سے پہلے جو کچھ ان کو زندگی کے لئے درکار تھاوہ سب اپنی صفت رحمانیت سے ظہور میں لایا اور بغیر انتظار عمل کسی عامل کے سورج اور چاند اور بے شمار ستارے اور زمین اور ہزار ہا نعمتیں جو زمین پر پائی جاتی ہیں محض اپنے فضل و کرم سے انسانوں کے لئے ہاتھ پر ہیں پیدا کی ہوں۔اور ان سب کاموں میں کسی بیٹے کا محتاج نہ ہوا ہو۔لیکن پھر وہی کامل خدا آخری زمانہ میں اپنا تمام جلال اور اقتدار کالعدم کر کے مغفرت اور نجات دینے کے لئے بیٹا بھی ایسا ناقص بینا بیٹے کا محتاج ہو جائے۔اور پھر بیٹا بھی ایسا ناقص بیٹا جس کو باپ سے کچھ بھی مناسبت جس کو باپ سے کچھ نہیں۔جس نے باپ کی طرح کوئی گوشہ آسمان کا اور نہ کوئی قطعہ زمین کا پیدا کیا جس بھی مناسبت نہیں۔سے اس کی الوہیت ثابت ہو۔بلکہ مرقس کے ۸ باب ۱۲ ایت میں اس کی عاجزانہ حالت کو اس طرح بیان کیا ہے کہ اس نے اپنے دل سے آہ کھینچ کر کہا کہ اس زمانہ کے لوگ کیوں نشان چاہتے ہیں۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اس زمانہ کے لوگوں کو کوئی نشان دیانہ جائے گا اور اس کے مصلوب ہونے کے وقت بھی یہودیوں نے کہا کہ اگر وہ اب ہمارے روبرو زندہ ہو جائے تو ہم ایمان لائیں گے۔لیکن اس نے ان کو زندہ ہو کر نہ دکھلایا اور اپنی خدائی اور قدرت کاملہ کا ایک ذرہ ثبوت نہ دیا۔اور اگر بعض معجزات بھی دکھلائے تو وہ دکھلائے کہ اس سے پہلے اور نبی بکثرت دکھلا چکے تھے۔بلکہ اسی زمانہ میں ایک حوض کے پانی سے بھی ایسے ہی عجائبات ظہور میں آتے تھے (دیکھو باب پنجم انجیل یوحنا) غرض وہ اپنے خدا ہونے کا کوئی نشان دکھلا نہ سکا۔جیسا کہ آیت مذکورہ بالا میں خود اس کا اقرار موجود ہے۔بلکہ ایک ضعیفہ عاجزہ کے پیٹ سے تولد پاکر (بقول عیسائیوں ) وہ ذلت اور رسوائی اور ناتوانی اور خواری عمر بھر دیکھی کہ جو انسانوں میں سے وہ انسان دیکھتے ہیں جو بد قسمت اور بے نصیب کہلاتے ہیں۔اور پھر مدت تک ظلمت خانہ رحم میں قید رہ کر اور اس ناپاک راہ سے کہ جو پیشاب کی بدر رو ہے پیدا ہو کر ہر یک قسم کی آلودہ حالت کو اپنے