مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 661 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 661

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 661 غلامان مسیح محمدی کا مقام اظہار کرتے ہوئے اپنے سے دور رہنے کا ارشاد فرمایا جس سے خدا کی پناہ مانگنی چاہئے۔مسیح و مہدی پر ایمان لانے والی اس آخری جماعت کے بارہ میں اللہ تعالیٰ سے علم پاکر ان کی خوبیوں ، نیک صفات اور مقام کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار ہا بڑی محبت سے ذکر کیا۔چنانچہ ایک روایت میں ہے۔ابومحیر نیز بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک صحابی ابو جمعہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سناؤ جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔انہوں نے کہا ہاں میں تمھیں ایک بہت اچھی حدیث سناتا ہوں۔ایک صبح ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا۔حضرت ابو عبیدہ بن الجراح بھی ہمارے ساتھ شریک طعام تھے۔انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی ہم سے بھی بہتر ہوگا؟ ہم نے اسلام قبول کرنے کی سعادت پائی اور آپ کے ساتھ دینی خدمات اور جہاد میں شرکت کی۔آپ نے فرمایا ہاں ایک قوم ہے جو تمہارے بعد ہوگی وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں۔( سنن دارمی اردو جلد دوم صفحه 479 مترجم حافظ عبدالستار حماد اسلامی اکادمی لاہور ) گویا رسول اللہ کو دیکھے بغیر آپ پر ایمان لانا اور آپ کے عشق میں سرشار ہو کر قربانیاں کرنا یہ اس جماعت کا خاص شیوہ ہو گا اور اس وجہ سے وہ بڑی شان کی حامل ہوگی۔پس کتنے سعادت مند اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے امام وقت مسیح و مہدی کے ذریعہ ان کے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر از سرنو ایمان تازہ کیا اور آپ سے سچی محبت اور کامل اطاعت کی برکت سے دین حق کی راہ میں جان و مال اور وقت کی قربانیوں کی توفیق پائی اور پارہے ہیں جس کے نتیجہ میں عظیم الشان دینی فتوحات کے سلسلے جاری وساری ہیں۔و باللہ التوفيق سورۃ الجمعۃ کی آیت و آخرين منهم“ کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے صحابہ رسول ﷺ سے اپنے اصحاب کی مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: " اللہ جل شانہ نے اس آخری گروہ کو مِنْهُمْ کے لفظ سے پکارا تا یہ اشارہ کرے کہ معائنہ منجزات میں وہ بھی صحابہ کے رنگ میں ہی ہیں۔سوچ کر دیکھو کہ تیرہ سو برس میں ایسا زمانہ منہاج نبوت کا اور کس نے پایا۔اس زمانہ میں جس میں ہماری جماعت