مسیح اور مہدیؑ — Page 660
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 660 غلامان مسیح محمدی کا مقام 38 - غلامان مسیح محمدی کا مقام عَنْ أَبِي هُرَيْرَةٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔۔۔۔۔قَالَ وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا قَالَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلَسْنَا بِإِخْوَانِكَ؟ قَالَ بَلْ أَنْتُمُ أَصْحَابِي وَإِخْوَانِيَ الَّذِيْنَ لَمْ يَاتُوا بَعْدُ وَأَنَا فَرَطْهُمْ عَلَى الْحَوْضِ۔۔۔۔۔۔الخ 231 ( مسند احمد بن حنبل اردو جلد چہارم صفحه 232-233 مترجم مولانامحمد ظفر اقبال مکتبہ رحمانیہ لاہور ) ترجمہ: حضرت ابو ھریر یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ( جنت البقیع میں ) فرمایا : میرے دل کی تمنا ہے کہ کیا ہی خوب ہوتا جو ہم اپنے بھائیوں کو دیکھ پاتے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ نے فرمایا تم تو میرے صحابہ ہو اور میرے بھائی وہ ہیں جو بھی نہیں آئے اور میں حوض کوثر پر ان کا پیشرو ہوں گا۔! تشریح: علامہ سیوطی نے یہ حدیث صحیح قرار دی ہے۔حضرت ابوھریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مدینہ میں جنت البقیع کے قبرستان تشریف لے گئے اور اہل قبور کو سلام کیا۔پھر آخری زمانہ کی جماعت آخرین کا ذکر خیر کر کے ان کے لئے عجب والہانہ محبت کا اظہار کیا جو یقیناً قابل رشک ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ اپنی امت کے ان افراد کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی دنیا میں آئے ہی نہیں۔آپ نے فرمایا تم پنج کلیان گھوڑے (جن کے پاؤں اور پیشانی پر سفیدی کے نشان ہوتے ہیں ) کالے سیاہ گھوڑوں کے درمیان دیکھو تو پہچان لو گے یا نہیں۔صحابہ نے اثبات میں جواب دیا تو آپ نے فرمایا کہ قیامت کے دن وضو ( میں ہاتھ منہ دھونے ) کی وجہ سے میرے امتیوں کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن ہوں گے اور میں حوض کوثر پر ان کا پیشرو ہوں گا۔اس کے بالمقابل وہ لوگ جنہوں نے آپ کی تعلیم چھوڑ دی ان کے لئے آپ نے سخت ناراضگی کا