مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 609 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 609

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 609 خاتم النبیین۔۔قصر نبوت کی آخری اینٹ 34۔خاتم النبین۔۔قصر نبوت کی آخری اینٹ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةٌ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مَثَلِيٍّ وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِى كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنِي بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ وَيَعْجَبُونَ لَهُ وَيَقُولُونَ هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ قَالَ فَأَنَا اللَّبِنَةُ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ۔( نصر الباری جلد ہفتم صفحہ 588 ناشر مکتبہ الشیخ بہادر آباد کراچی ) 214 ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے نبیوں کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے گھر بنایا اور اسے خوب حسین و جمیل کیا سوائے ایک کو نہ میں ایک اینٹ کی جگہ کے۔لوگ اس گھر کے گرد چکر لگاتے اور اس کی خوبصورتی پر تعجب کرتے۔وہ کہتے یہ ایک (کونے کی ) اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی گئی۔پھر حضور نے فرمایا پس میں ہی وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔تشریح یہ حدیث جس کی صحت پر امام بخاری و مسلم کو اتفاق ہے۔ترمذی ، نسائی میں بھی مختلف الفاظ کے ساتھ آئی ہے۔مذکورہ بالا روایت اپنے مضمون کی آپ تشریح کر رہی ہے۔رسول کریم ﷺ نے خاتم النبیین کے معنے سمجھانے کے لئے انسان کے تدریجی ذہنی ارتقاء اور اس کی ضرورت کے مطابق نزول شریعت کی مثال ایک عمارت سے دی جس کا آغاز حضرت آدم اور حضرت نوح سے ہوا اور صحف ابراہیم و موسی" کے بعد خاتم النبین پر شریعت قرآنی کے نزول سے وہ مکمل ہوگئی یعنی تحمیل شریعت ہوئی۔جیسا کہ حضرت علامہ ابن حجر عسقلانی اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: اگر چہ ہر نبی کی شریعت اس کی اپنی نسبت ( زمانہ وضرورت) کے لحاظ سے کامل تھی مگر اس حدیث میں یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ شریعت محمدی گزشتہ شرائع کی نسبت زیادہ کامل اور مکمل ہے۔" (فتح البارى الجزء السادس صفحہ 683-684 دار السلام ریاض )