مسیح اور مہدیؑ — Page 34
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 34 تفسیر نبوی کی رو سے وفات عیسی کا قرآن سے ثبوت -3 تفسیر نبوی کی رو سے وفات عیسی کا قرآن سے ثبوت عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ الا الله تُحْشَرُونَ حُفَاةً غرَاةً غُرُلا ثُمَّ قَرَأَ : كَمَا بَدَانَا اَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْداً عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا يو- فعلين (الانبياء: 105) فَأَوَّلُ مَنْ يُكسى إِبْرَاهِيمُ ثُمَّ يُ برِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِي ذَاتَ الْيَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ أَصْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّيْنَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ وَكُنتُ عَلَيْهِمُ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ وَ اَنتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنْ تُعَذِّبُهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ رُلَهُمْ فَ إِنَّكَ أَنْتَ وَإِنْ تَغُـ الْعَزِيزُ الحَكِيمُ “ (المائدة: 118-119) ( نصر الباری شرح بخاری جلد ہفتم صفحہ 532 - مکتبۃ الشیخ بہادر آباد کراچی ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حشر کے روز تم لوگ ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بغیر ختنہ کے اٹھائے جاؤ گے۔پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ۔۔۔الخ یعنی جیسے ہم نے پہلی بار پیدا کیا ویسے ہی ہم دوبارہ بھی پیدا کریں گے یہ ہمارا وعدہ ہے جو ضرور ہم پورا کریں گے۔(الانبیاء: 105) پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے پہلے جسے لباس عطا ہوگا وہ حضرت ابراہیم ہوں گے۔پھر میرے اصحاب میں سے کچھ لوگ دائیں جانب ( یعنی جنت کی طرف ) لے جائے جائیں گے اور بعض بائیں جانب (یعنی دوزخ کی طرف) تو میں کہوں گا یہ تو میرے اصحاب ہیں تو مجھے بتایا جائے گا ، جب سے آپ ان سے جدا ہوئے ، یہ مرتد ہو گئے۔رسول اللہ نے فرمایا: میں اس وقت وہی جواب دوں گا جو اللہ کے نیک بندے حضرت عیسی بن مریم نے (خدا سے) عرض کیا کہ میں تو