مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 463 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 463

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 463 بیت کے اس مفہوم کی تائید بعض دیگر احادیث سے بھی ہوتی ہے۔امام مہدی کے اہلِ بیت رسول ہونے کی حقیقت حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ سے سوال ہوا کہ آپ کے آل (اہل بیت ) کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا: ہر متقی میرا اہلِ بیت ہے اور پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: إِنْ أَوْلِيَاءُ ةَ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال: 35) یعنی بیت اللہ کے حقیقی ولی متقی لوگ ہی ہیں۔(مجمع الزوائد الجزء العاشر صفحه 343 دارا لكتب العلمية (بيروت 161 امام مہدی کے اہل بیت میں سے ہونے کا مسئلہ یہ حدیث خوب واضح کر دیتی ہے جس میں ایک قرآنی آیت سے استدلال کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بیت کے روحانی معنی مراد لئے اور سب متقی لوگوں کو اپنا اہل بیت قرار دیا۔بے شک رسول اللہ کے ساتھ خونی رشتہ رکھتے ہوئے جسمانی طور پر آپ کے اہل بیت میں شامل ہونا بھی بہت بڑی برکت ہے۔مگر جب روحانی رشتہ بھی ساتھ موجود ہو تو یہ دوہری سعادت ہے۔حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ تم میں سے جو شخص تقویٰ اختیار کرے وہ اہل بیت میں سے ہے۔اسی طرح حضرت امام محمد باقر فرماتے ہیں کہ جو ہم سے محبت کرے وہ اہل بیت میں سے ہے۔(تفسیر صافی اردو جلد چہارم صفحہ 321 مترجم سید تلمیذ حسنین محفوظ بک ایجنسی کراچی ) مشہور عرب شاعر نشوان حمیری نے کیا خوب کہا ہے: 162 الُ النَّبِي هُمُ اتْبَاعُ مِلَّتِهِ مِنَ الْآعَاجِمِ وَالسُّوْدَانِ وَالْعَرَبِ لَوْ لَمْ يَكُنْ آلُهُ إِلَّا قَرَابَتَهُ صَلَّى الْمُصَلَّى عَلَى الطَّاغِيِّ أَبِي لَهَبٍ یعنی نبی کریم کے اہل بیت دراصل آپ کے دین کے پیروکار ہیں خواہ وہ جمی ہوں یا عربی، گورے ہوں یا کالے، اگر آپ کے اہل بیت صرف آپ کے خونی رشتہ دار ہی ہوتے تو ایک درود پڑھنے والا درود پڑھتے ہوئے سرکش ابو لہب پر بھی رحمتوں اور برکتوں کی دُعا کر رہا ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: آل کا لفظ اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے اور وہ یہ کہ آل چونکہ وارث ہوتی ہے اس لئے انبیاء علیہم السلام کے وارث یا آل وہ ہوتے ہیں جو ان کے علوم کے روحانی وارث ہیں اسی واسطے کہا گیا ہے کہ كُلُّ تَقِي وَ نَقِيَ آلنی یعنی ہر متقی اور پاکباز میری آل ہے۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 126 ایڈیشن 1984)