مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 462 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 462

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 462 امام مہدی کے اہلِ بیت رسول ہونے کی حقیقت 26۔امام مہدی کے اہلِ بیت رسول ہونے کی حقیقت شعَبَ ابْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ۔(مستدرک حاکم جلد 5 صفحہ 417۔کتاب ہذا صفحہ 347 حوالہ نمبر 119) ترجمہ: حضرت مصعب بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سلمان (فارسی ) ہمارے اہل بیت میں سے ہے۔تشریح : اس روایت پرسنی وشیعہ مکاتب فکر متفق ہیں۔( تفسیر مجمع البیان الجزء الخامس صفحہ 220 دار المرتضی بیروت ) 160 حضرت سلمان فارسی ایران سے تلاش حق میں نکلے اور مدینہ آکر رسول کریم ہے پر ایمان لانے کی سعادت پائی۔آپ نے ان کی نیکی و تقومی اور اطاعت و زہد دیکھ کر انہیں اپنا حقیقی روحانی اہل بیت قرار دیا۔اسی طرح آپ نے آخری زمانہ میں ایمان قائم کرنے والے مرد کامل کو سلمان فارسی کی قوم میں سے قرار دے کر بتا دیا کہ وہ آنیوالا موعود بھی عربی نہیں فارسی ہوگا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خونی رشتہ کی بجائے آپ کے روحانی اہل بیت سے ہوگا۔اہل سنت کا یہ عقیدہ کہ مہدی رسول اللہ کے جسمانی اہلِ بیت سے ہوگا ، بعید از قیاس ہے کیونکہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت میں سے آنے والے اسرائیلی عیسی بن مریم کو مہدی قرار دیا ہے جس کا جسم سمیت آسمان سے آنا مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔وہ اسرائیلی ہوتے ہوئے رسول اللہ کی ظاہری اولاد کیسے ہو سکتا ہے؟ البتہ قرآن شریف نے اہل بیت کا جو روحانی مفہوم بیان فرمایا ہے وہ یہ مسئلہ حل کر دیتا ہے۔جس کے مطابق پسر نوح کو اس کے اعمال بد کی وجہ سے اِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِح : (ھود : 47) کے ارشاد ربانی سے حضرت نوح کے اہل بیت سے خارج کر دیا گیا۔اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اہل بیت کا حقیقی اور مضبوط رشتہ جسمانی نہیں، روحانی ہی ہے۔اہلِ