مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 316 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 316

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 316 قیامت سے پہلے دس نشانات احمدیہ نے اللہ تعالیٰ سے علم پاکر اس کا اعلان نہ فرما دیا۔ساتویں سے نویں نشانی اس حدیث میں مذکور تین نشانات ہیں جس کا تعلق مشرق ، مغرب اور جزیرہ عرب میں خسف سے ہے۔خسف کے معنی زمین میں دھنس جانے کے ہیں۔قرآن شریف میں بھی قارون کے اپنے گھر سمیت زمین میں دھنس جانے کے لئے یہی لفظ استعمال ہوا ہے۔گویا حدیث میں ان خوفناک زلازل کی طرف اشارہ ہے جن کا سلسلہ مشرق و مغرب پر محیط ہوگا اور قیامت سے قبل خاص طور پر مسیح موعود کے زمانہ میں ظاہر ہونے والے تھے۔بعض اور احادیث میں بھی امام مہدی کی بشارت کے ساتھ زلازل کی خبر بھی دی گئی ہے۔113 ( کشف الغمہ فی معرفۃ الائمہ جلد 3 صفحہ 270 دار الاضواء بیروت ) انجیل میں بھی مسیح کی بعثت ثانی کے وقت بڑے بڑے بھونچال آنے کا ذکر ہے۔( متی باب 24 آیت 7 کتاب مقدس صفحہ 38 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور ) 114/ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اپنے دعویٰ ماموریت کے بعد دنیا کو متنبہ کیا کہ: خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے۔پس یقیناً سمجھو کہ جیسا کہ پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں زلزلے آئے ایسا ہی یورپ میں بھی آئے اور نیز ایشیا کے مختلف مقامات میں آئیں گے اور بعض ان میں قیامت کا نمونہ ہوں گے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 256 ایڈیشن 2008) جہاں تک عرب دنیا کا تعلق ہے آٹھویں صدی ہجری میں مدینہ منورہ میں ایک سخت زلزلہ آیا جس کے بعد لاوے سے ایسی آگ بھڑ کی کہ جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک بھڑکتی رہی۔(فتح الباری جزء 13 صفحه 99 دار السلام ریاض ) 115 1891ء میں مشرقی دنیا کے ایک ملک جاپان میں زلزلہ سے آٹھ ہزار اموات ہوئیں اور ایک لاکھ 97 ہزار مکانات تباہ ہوئے۔1897 ء میں آسام ہندوستان میں سخت ہولناک زلزلہ آیا۔1902ء میں ویسٹ انڈیز میں ہیبت ناک زلزلہ سے چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔1905ء میں کانگڑہ کے زلزلے میں 20 ہزار اموات ہوئیں اور چھ لاکھ مربع میل تک جھٹکے محسوس کئے گئے۔1906ء میں مغربی دنیا کے ملک سان فرانسکو امریکہ میں زلزلہ سے ایک ہزار افراد